کٹھمل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کٹھمل (انگریزی: Bed bug) کو عام طور پر Bed bugs کہا جاتا ہے اور لوکل طور پر لوگ اس کو مختلف نام سے پکارتے ہیں ۔ کٹھمل کا سائنسی نام Cimex lectularius ہے جس کا تعلق کیڑوں کے Cimicidae خاندان سے ہے۔

کٹھمل دن اور۔رات دونوں وقتوں میں ایکٹیو ہوتے ہیں ۔ یہ خون چوستے ہیں پر کسی قسم کی بیماری کا سبب نہیں بنتے ۔ کچھ لوگوں کے جسم پر کٹھمل کے کاٹنے سے خارش یا الرجی والے دانے نکل آتے ہیں جنکو Cimicosis کہا جاتا ہے ۔ عموماً کٹھمل کے پر نظر نہیں آتے مگر اس کے بہت چھوٹے پر ھوتے ہیں جو اڑنے کے قابل نہیں ہوتے ۔

موسم کے اعتبار سے کٹھمل سخت سردی بھی برداشت کر سکتی ہے جبکہ گرمی اگر 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو تو یہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہ پاتے ۔

موسم کے حوالے سے ایک کٹھمل کی زندگی ایک سال سے زیادہ ہوتی ہے ۔ ایک مادہ کٹھمل روزانہ چار انڈے دیتی ہے ۔ بچے انڈوں سے نکلنے کے فوراً بعد خون کی تلاش میں نکلتے ہیں ۔ ایک دفعہ خون پینے کے بعد اگر مہینوں تک ان کو خون نا ملے تب بھی یہ زندہ رہ سکتے ہیں ۔ ایک بالغ کٹھمل ایک سال تک بھوک برداشت کر سکتی ہے ۔ بچوں کو بڑا ہونے میں دو مہینے لگتے ہیں ۔ ایک دفعہ خون پینے کے بعد وہی کٹھمل سات دن بعد دوبارہ خون پیتی ہے ۔ خون پینے سے پہلے کٹھمل اس جگہ ایک کیمیکل ڈال دیتی ہے جس سے وہاں موجود خون پتلا ہوجاتا ہے جس سے ان کو پینے میں آسانی ہوتی ہے ۔

حوالہ جات[ترمیم]