کٹھ پتلیاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
میکسیکو شہر کے ایک بازار میں کٹھ پتلیوں کی بڑے پیمانے پر موجودگی اس فن کی عالم گیریت کی علامت ہے۔

کٹھ پتلیاں (انگریزی: Puppets) ایک طرح سے انسانوں، جانوروں، غیر جانب چیزوں، دیو مالائی یا مفروضی شخصیات کی سسلسلہ وار تفریحی نمائش ہے۔ ان کٹھ پتلیوں کو کوئی ایک شخص یا چند اشخاص چلاتے ہیں۔ ہر حرکت کے ساتھ عمومًا کچھ مکالمہ یا پس منظری تمہیدی تبصرہ ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں مقبولیت[ترمیم]

کٹھ پتلیاں بچوں اور بڑوں کے لئے یکساں طور پر تفریح کا مقبول ذریعہ ہیں۔ کٹھ پتلی کی تاریخ بیسویں صدی سے بھی پرانی ہے۔ امریکہ میں 1937ء میں کٹھ پتلی تماشا کرنے والے ماہرین نے بڑے پیمانے پر کٹھ پتلی سے متعلق معلومات کو عام کیا جس کے بعد دنیا بھر میں کٹھ پتلی تماشا مشہور ہوا۔[1]

بھارت میں مقبولیت[ترمیم]

ہندوستان میں رام داس پادھیئے بولتی کٹھ پتلیاں سازی کی آج بھی ایک نمایاں پہچان ہیں۔ گزشتہ 40 برسوں میں انہوں نے ہند اور بیرون ہند 9000 سے زائد کٹھ پتلی پروگراموں کا مظاہرہ کیا۔ اس فن کو جب فن کی سند حاصل ہوگئی توتھیٹر، اسٹیج، ٹیلیوژن اورفلموں میں بھی اس فن کا مظاہرہ کیا جانے لگا۔ بچے اور بڑے سبھی اسے بے حد پسند کرتے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]