کھاڑک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کھاڑک لاہور شہر کا ایک قدیمی گاوٴں ہے جو ضلع کچہری سے 9 کلومیٹر کے فاصلہ پر جنوب کی جانب واقع ہے۔ کھاڑک ابتدائی دور میں سَیْدپور، ککے زئی، مہر پور اور بیکھے وال کی آبادیوں کے درمیان ایک قدیمی اورنسبتاً بڑا گاوْں تھا حالیاً یہ لاہور کی مصروف ترین شاہراہ ملتان روڈ پر اقبال ٹاؤن کے نشتر بلاک، حسن ٹائون اور سبزہ زار سے متصل ہے -آرائیں اور اعوان قومیں اس کے اولین آباد کار ہیں بعد میں دوسری اقوام بھی سکونت پزیر ہوئیں لیکن وہ آج بھی قلیل مقدار میں ہیں- شوکت علی چودھری 1998ء سے 2007ء کے عرصہ میں علاقہ کی ماڈل ویلفئیر سوسائٹی کے صدر کی حثیت سے ایک موثر اور انتہائی فعال سماجی شخصیت کے طور پر متعارف ہوئے-کھاڑک ایک وسیع زرعی رقبہ پر مشتمل گاوٴں تھا لیکن رفتہ رفتہ یہ چراغ کالونی، رسول پارک، قاضی ٹاون، نیو ٹاون، حسن ٹاون، ڈوبن پورہ اور حیدری کالونی کی آبادیوں میں منقسم ہو کر قدیمی گاوٴں کی آبادی میں محدود ہو گیا ہے- بہاولپور میں کھاڑک قوم وسیع تعداد میں رہتی ہے۔بہاولپور کی تحصیل احمدپورشرقیہ میں کھاڑک قوم کا ایک وسیع علاقہ علی کھاڑک ہے۔ علی کھاڑک ایک بہاولپور کی یونین کونسل ہے۔

بہاولپور کے دیگر علاقوں میں بھی وسیع تعداد میں کھاڑک قوم موجود ہے