کھلونا (رسالہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدیرالیاس دہلوی
فوٹوگرافرصدیقی، جگدیش پنکج، ضیاء فیضی، غیاث الدین (یہ سب قلمی مصورین رہے)
شعبہبچوں کا ادب
دورانیہماہنامہ
ملکبھارت
زباناردو

کھلونا ایک ماہنامہ تھا جو بھارت اور پاکستان میں بے حد مقبول تھا۔ یہ رسالہ اگرچیکہ بچوں پر مرکوز تھا، مگر اس کے قارئین میں کئی بالغ حضرات بھی تھے۔ الیاس دہلوی اس کے مدیر تھے۔ اس ماہنامے میں کئی پڑھنے کے قابل کہانیاں، نظمیں، کامک اسٹرپ جیسے کہ سورج کا بہادر بیٹا شمسی، ہمارے نام (قارئین کے خطوط)، بتاؤ تو بھلا (قارئین) وغیرہ شامل ہوا کرتے تھے۔ ہر سال ایک خصوصی سالنامہ بھی شائع ہوا کرتا تھا۔ [1]

اشاعت[ترمیم]

کھلونا کی اشاعت کھلونا بک ڈپو کی جانب سے ہوتی تھی جو شمع پبلشنگ ہاؤس کا ذیلی اشاعتی مرکز تھا۔ یہ اشاعت دہلی سے ہوتی تھی۔ اس ماہنامے کو صدیقی، جگدیش پنکج، ضیاء فیضی اور غیاث الدین جیسے قلمی مصورین کی خدمات حاصل تھی۔[1]

ناولوں کی اشاعت[ترمیم]

کھلونا بک ڈپو ہی کے زیر اہتمام کئی ناول شائع ہوئے جو عوام الناس میں بے حد مقبول ہوئے۔ ان کے عنوانات کچھ اس طرح ہیں:

  • چاند شہزادی
  • گوہر پری
  • منو کے کارنامے
  • گھسیٹا کی بھوتناشاہی
  • خوفناک جزیرہ، کالی دینیہ، نیلی دنیا از سراج انور
  • ستاروں کے قیدی از ظفر پیامی
  • ہمارا گھر اور چڑیوں کی الف لیلہ از کرشن چندر

یہ نمام ناول ماہناموں میں سیریز کے طور شائع ہونے کے بعد ناولوں کی شکل میں شائع ہوئے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ Firoz Bakht Ahmed (جون 16, 2008)۔ "Old timers miss enchanting Urdu monthly for kids"۔ Two Circles۔ TCN۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2019۔ Extremely popular children’s novels like Siraj Anwar’s “Khaufnak Jazira”, “Kali Dinia” and “Neeli Dunia”, Zafar Payami’s “Sitaron Ke Qaidi”; Krishan Chander’s “Hamara Ghar” and “Chidyon Ki Alif Laila” were also published by Khilona Book Depot, after they were published in series each month in the magazine.