کیپسول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سخت کیپسول
نرم کیپسول
سخت کیپسول جس میں مائکروگولی ہیں
سخت کیپسول کے سائز

کیپسول (علمی نام: Capsule) ادویاتی قسموں میں سے ایک بیضوی قسم ہے جس میں ادویاتی مادہ جامد یا تیل کی شکل میں ہوتا ہے۔ کیپسول دو اقسام (نرم کیپسول اور سخت کیپسول) میں تقسیم کیے جاتے ہيں۔ کیپسول دہنی خوراک کی شکل یا دُبُری اِدخال کی شکل میں ہوتی ہے۔

تاریخ[ترمیم]

کيپسول کا پہلا ذکر 1833ء میں ملتا ہے۔ اس زمانے ميں پہلا کیپسول ایف موتھز (F.Mothes) اور ایس ڈیوبلین (S.Dublane) کی جانب سے بنایا گیا تھا۔

موتھز نے ایک مختصر شکل کیپسول کی شکل میں گرم جلیٹن ڈالا اور اس طرح سے اس نے ایک کیپسول بنایا۔ کيپسول کی صنعتی تیاری 1933ء میں شروع ہوئی۔

نرم کیپسول[ترمیم]

جلیٹن کے کیپسولوں ميں سے ايک قسم ہے جس ميں تیل یا ایملشن ميں تحلیل ہونے والا طبی مادہ ہوتا ہے۔ اس کیپسول کے اقسام نگلے جاتے ہیں یا مقعد میں ڈالے جاتے ہیں۔

سخت کیپسول[ترمیم]

جلیٹن کے کیپسولوں ميں سے ايک الگ قسم ہے جو دو حصوں (ڈھکن اور کنٹینر) ميں تقسیم ہوتا ہے اور جامد طبعی مواد پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں جامد طبعی مواد کے علاوہ ادویاتی خُرد شکلیں (مائکرو یعنی باریک کیپسول یا باریک گولی) بھی ہو سکتی ہیں۔

اس کیپسول میں پرت ہو سکتی ہے جو کیپسول ميں شامل ہونے والے طبعی مواد میں شامل تیزاب کے اثر سے حفاظت کرتی ہے۔ مائیکرو گولی میں شامل کیپسول کی کارروائی مدت معیاری گولی کی اثر انگیزی کی میعاد عام طور سے دستیاب معیاری گولی سے طویل ہو سکتی ہے۔

سخت کیپسول کا سائز[ترمیم]

سائز 00 0 1 2 3 4
جامد مادہ(ml) 0,93 0,68 0,50 0,37 0,28 0,21
مائع(ml) 0,84 0,62 0,45 0,33 0,25 0,19
کیپسول کا حجم 1,16 0,81 0,59 0,45 0,33 0,25

حوالہ جات[ترمیم]

  • Technologie farmaceutických výrob : Jiří Sajvera 1992