گربچن سنگھ بھلر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گربچن سنگھ بھلر (پیدائش: 18 مارچ 1937) پنجابی کے نامور کہانی نویس ہیں۔ انھوں نے شاعری، سفرنامہ، ترجمہ، صحافت، خاکے، تنقید(تنقید)، بچوں کے ادب وغیرہ کئی میدانوں میں ادبی تخلیقات کیں۔ ان کے کہانیوں کے مجموعے اگنی-کلسی کو سال 2005 میں اکادمی ادبیات دہلی کا انعام مل چکا ہے۔

زندگی[ترمیم]

گربچن سنگھ بھلر کا جنم ضلع بٹھنڈہ کے گاؤں پنڈ پتھو میں 18 مارچ 1937 کو ہوا۔ انھوں نے ابتدائے تعلیم گاؤں کے ہی پرائمری اسکول سے حاصل کی ، ان کے والد ہموار سنگھ ادبی ذوق رکھنے والے ایک فوجی سپاہی تھے۔ گھر میں ایک چھوٹی سی لائبریری تھی اور اس وقت کے ادبی رسائل گھر آتے تھے۔ یہیں سے بھلر کو لکھنے کا شوق ہوا۔ ان کی سب سے پہلی شائع ہونے والی تخلیق شاعری تھی، جو 1956 میں پریتلڑی رسالے میں چھپی تھی۔[1] اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھلر اسکول میں استاد بھرتی ہو گئے لیکن اساتذہ یونین کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی وجہ سے دس سال میں ہی یہ ملازمت چھوڑنا پڑ گئی۔اس کے بعد وہ دہلی میں سوویت سفارت خانے میں کام کرنے لگے اور بود میں پنجابی ٹریبیون کے مدیر بھی رہے۔ اب وہ کل وقتی ادیب ہیں۔

کام[ترمیم]

وہ پنجابی کے نامور کہانی نویس ہیں لیکن پر انھوں نے شاعری، سفرنامہ، ترجمہ، اڈیٹنگ، خطوط نویسی، خاکہ نگاری، تنقید، بچوں کے ادب وغیرہ جیسے کئی میدانوں میں ادبی تخلیقات کی ہیں۔ ان کے کہانیوں کے مجموعہ اگنی-کلس کو سال 2005 می ادبیات اکادمی انعام مل چکا ہے۔ تخلیقات کی فہرست; اوپرا مرد (1967)، دیوے وانگ بلدی اکھ (2010)، میں غزنوی نہیں، 51 کہانیاں، اگنی کلس، بچن بلاس، بال ساہت اتے سبھیاچار، باراں رنگ، دھرتی دیاں دھیاں، گرشرن سنگھ، قبر جہناں دی جیوے ہو، قلم کٹار، مون کہانی، پنجابی کہانی کوش، پنجابی کہانی یاترا، ساڈے وگیانی، ہم عصر پنجابی کہانی، سنتوکھ سنگھ دھیر، سوہے پھل (آذرربائیجانی کہانیاں)، تنّ مورتیاں والا مندر وکھتاں مارے، اک امریکا ایہہ وی، پنجاب دے کوہ نور ۔

تخلیقات[ترمیم]

  • اوپرا مرد (1967)
  • دیوے وانگ بلدی اکھ (2010)
  • میں غزنوی نہیں
  • 51 کہانیاں
  • اگنی کلس
  • بچن بلاس
  • بال ساہت اتے سبھیاچار
  • باراں رنگ
  • دھرتی دیاں دھیاں
  • گرشرن سنگھ
  • قبر جنہاں دی جیوے ہو
  • قلم کٹار
  • میں غزنوی نہیں
  • مون کہانی
  • پنجابی کہانی کوش
  • پنجابی کہانی یاترا
  • ساڈے سائنس دان
  • ہم عصر پنجابی کہانی
  • سنتوکھ سنگھ دھیر
  • سواے پھلّ (اجربائیجانی کہانیاں)
  • تنّ مورتیاں والا مندر
  • وکھتاں مارے

[2]

حوالہ جات[ترمیم]