گولڈن سوئی سلائی اسکول
گولڈن سوئی سلائی اسکول طالبان کے دور میں افغانستان کے شہر ہرات میں خواتین کے لیے قائم زیر زمین اسکول تھا۔ اسکول کے زیر زمین ہونے کی وجہ طالبان کی طرف سے متعارف کرائے گئے اسلامی قانون کے تحت خواتین کو کھلے عام تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہ ہونا تھا [1] ۔
تاریخ
[ترمیم]1996میں ہرات کی ادبی حلقے سے تعلق رکھنے والی خواتین لکھاریوں نے ہرات کے سلائی حلقوں کے نام سے ایک گروہ بنایا۔جس نے گولڈن سوئی سلائی اسکول قائم کیا [2]۔ عورتیں ہفتے میں تین بار اسکول جاتی تھیں ، بظاہر سلائی کرنے کے لیے لیکن اس کی بجائے ہرات یونیورسٹی کے ادب کے پروفیسرز کی طرف سے دیے گئے لیکچر سنتیں تھیں نگرانی پر ب باہر کھیلنے والے بچے معمور تھے جو گروہ کو خبردار کر دیتے اگر مذہبی پولیس کے لوگ قریب آجاتے اس طرح انھیں اپنی کتابیں چھپانے اور سلائی کا سامان لینے کا وقت مل جاتا تھا ۔ ہرات کے دی سلائی سرکلز کی مصنف کرسٹینا لیمب کے مطابق ہرات شاید طالبان کے ماتحت سب سے زیادہ مظلوم علاقہ رہا ہے ، کیونکہ یہ ایک مہذب شہر تھا اور زیادہ تر شیعہ آبادی پر مشتمل تھا جسے ، دونوں طالبان گروہ پسند نہیں کرتے و2و اس نے ریڈیو فری یورپ کو بتایا: "وہ اپنے برقعوں میں سامان اور قینچی سے بھرے بیگ لے کر پہنچتیں ان کے نیچے نوٹ بک اور قلم ہوتے۔ اور ایک بار جب وہ اندر داخل ہو گئے ، سلائی سیکھنے کی بجائے ، وہ دراصل شیکسپیئر اور جیمز جوائس ، دوستویوسکی اور ان کی اپنی تحریر کے بارے میں بات کرتے یہ ایک زبردست خطرہ تھا جو وہ لے رہے تھے۔ اگر وہ پکڑے جاتے تو وہ کم از کم قید اور تشدد کا شکار ہوتے۔ شاید پھانسی بھی دے دی جاتی" و2و
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "The Taliban's War on Women" آرکائیو شدہ 2007-07-02 بذریعہ وے بیک مشین, Physicians for Human Rights, August 1998, accessed 29 July 2010.
- ↑ Synovitz, Ron. "Afghanistan: Author Awaits Happy Ending To 'Sewing Circles Of Herat'", Radio Free Europe, March 31, 2004, accessed 29 July 2010. Also see Lamb, Christina. "Woman poet 'slain for her verse'" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ timesonline.co.uk (Error: unknown archive URL), The Sunday Times, November 13, 2005.