ہارر ایکسپریس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:Pánico en el Transiberiano.jpg
فلم "ہارر ایکسپریس کا سینما پوسٹر
ہارر ایکسپریس
فائل:ملصق فيلم هورور إكسبريس.jpg
ہدایت کاریوجینیو مارٹن
پروڈیوسربرنارڈ گورڈن
منظر نویس
  • آرناد ڈی اسیاو
  • جولیان زمٹ


(بطور جولیان ھالیوی)

کہانییوجینیو مارٹن
ستارے
موسیقیجوہن کاکاواس
سنیماگرافیالیجاندرو الووا
ایڈیٹررابرٹ سی ڈیئربرگ
پروڈکشن
کمپنی
  • گریناڈا فلمز
  • بینمر پروڈکشن
  • اسکوٹیا انٹرنیشنل
تقسیم کار
  • ریجیا فلمز آرترو گونزالیز (اسپین)
  • گالا فلم ڈسٹری بیوٹرز (برطانیہ)
تاریخ نمائش
سیجز فلم فیسٹیول: 30 ستمبر، 1972ء نیو یارک: 30 نومبر، 1973ء
دورانیہ
90 منٹ
ملک
  • اسپین
  • برطانیہ
زبانانگریزی
بجٹ300,000 امریکی ڈالر
باکس آفس755,542 ناظرین (اسپین)

ہارر ایکسپریس ( ہسپانوی: Pánico en el Transiberiano, lit. "Panic on the Trans-Siberian") [1]1972ء کی ایک سائنس فکشن ہارر فلم ہے جس کی ہدایت کاری یوجینیو مارٹن نے کی ہے۔ یہ جان ڈبلیو کیمبل کے سنہ 1938ء کے ناول Who Goes There کی کہانی پر بنا ہوا ہے۔[2]اس میں ٹیلی ساوالاس کے ساتھ کرسٹوفر لی اور پیٹر کشنگ اہم کردار ہیں، جن کے ساتھ البرٹو مینڈوزا، سلویا ٹورٹوسا، جولیو پینا، جارج ریگاڈ اور اینجل ڈیل پوزو نے معاون کردار ادا کیے ہیں۔ سنہ 1906ء میں سیٹ کردہ، فلم کی کہانی یورپ جانے والی ٹرانس سائبیرین ریلوے ٹرین میں سوار مختلف مسافروں کی عکاسی کرتی ہے۔ وہ جلد ہی ایک ایک کر کے، ایک قدیم انسان کے منجمد جسم، جسے ایک ماہر بشریات ساتھ لایا ہے، کی اجنبی ذہانت کا نشانہ بنتے ہیں۔

پلاٹ[ترمیم]

سنہ 1906ء میں، پروفیسر سر الیگزینڈر سیکسٹن، ایک برطانوی ماہر بشریات، شنگھائی سے ماسکو کے لیے ٹرانس سائبیرین ایکسپریس کے ذریعے یورپ واپس آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ایک لکڑی کا بکس ہے جس میں ایک قدیم انسانی شکل کی منجمد باقیات ہیں جو اس نے منچوریا کے ایک غار میں دریافت کی تھیں۔ اسے امید ہے کہ یہ انسانی ارتقا میں ایک گمشدہ ربط ہے۔ ڈاکٹر ویلز، سیکسٹن کے دوستانہ حریف اور جیولوجیکل سوسائٹی کے ساتھی، بھی سوار ہونے کے منتظر ہیں۔ پولینڈ کا کاؤنٹ ماریون پیٹرووسکی اور اس کی بیوی، کاؤنٹیس ارینا بھی منتظر ہیں۔ اس جوڑے کے ساتھ ان کا ایک روحانی مشیر ہے، ایک مشرقی آرتھوڈوکس راہب جس کا نام فادر پوجردوف ہے، جو سیکسٹن کے سامنے اعلان کرتا ہے کہ کریٹ کے مواد شیطانی ہیں۔ اضافی مسافروں میں انسپکٹر میروف اور سپاہیوں کا ایک دستہ شامل ہے۔

اپنے سائنسی نتائج کو خفیہ رکھنے کے لیے سیکسٹن کی بے تابی سے ڈاکٹر ویلز کو شک ہوجاتا ہے اور وہ کریٹ کی چھان بین کے لیے ایک قلی کو رشوت دیتا ہے۔ قلی کو اندر منجمد مخلوق مارڈالتی ہے اور تالا کھول کر فرار ہوجاتی ہے اور ایک کرکے کئی اور مسافروں کو مار ڈالتی ہے۔ ڈاکٹر ویلز پوسٹ مارٹم کرتا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ مخلوق اپنے شکار کی مہارتوں اور یادوں کو جذب کرتی ہے۔ جب ہیومنائڈ کو میروف نے گولی مار دی تو ایسا لگتا ہے کہ خطرہ ختم ہو گیا ہے۔ مگر سیکسٹن اور ویلز نے دریافت کیا کہ اصل خطرہ ایک بے ساختہ ماورائی مخلوق ہے جو ہیومنائڈ کے جسم میں آباد ہے۔ اور اب ان نامعلوم، مخلوق خود کو میروف میں منتقل کر دیتی ہے۔

ماورائے زمین مخلوق لاکھوں سالوں سے زمین پر پھنسی ہوئی ہے۔ یہ مخصوص علم کے حامل مسافروں کو مارتی ہے جو اسے ایک نیا خلائی جہاز بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ بالآخر، قازق کیپٹن کازان نے میروف کو چھرا گھونپ کر گولی مار دی۔ میروف کی موت کے ساتھ، پجاردوف، مخلوق کو شیطان مان کر اور  اس کی بیعت کرنے کا عہد کر کے، اسے اپنے جسم میں رہنے کی اجازت دیتا ہے۔ سب مسافر بریک وین کی طرف بھاگتے ہیں جب کہ اجنبی مخلوق کازان اور س کے آدمیوں اور کاؤنٹ کو قتل کر دیتی ہے۔ سیکسٹن نے دریافت کیا کہ یہ مخلوق روشنی کے سامنے آنے پر اپنی طاقتوں کا استعمال نہیں کر سکتی ہے اور روشنی اسے اندھا کر دیتی ہے۔ سیکسٹن کے ساتھ اجنبی مخلوق  سودا بازی کرتی ہے اور اسے ٹیکنالوجی کے جدید علم اور بیماریوں کے علاج میں مدد دینے کا وعدہ کرتی ہے۔ جب سیکسٹن انکار کرتا ہے، تو یہ مخلوق اپنے تمام متاثرین کو زومبی کے طور پر زندہ کردیتی ہے اور ان سے سیکسٹن پر حملہ کرواتی ہے۔

سیکسٹن اور کاؤنٹیس ٹرین میں راستہ بناتے ہوئے، مخلوق سے اس وقت تک لڑتے ہیں جب تک کہ وہ دوسرے ڈبے تک نہ پہنچ جائیں، جہاں باقی بچ جانے والوں نے پناہ لی ہے۔ سیکسٹن اور ویلز اس ڈبے کو باقی ٹرین سے الگ کر دیتے ہیں، جس میں مخلوق موجود تھی۔ کازان کے اعلیٰ افسران آگے ایک ڈسپیچ اسٹیشن کو ایک ٹیلی گرام بھیجتے ہیں، جس میں انھیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹرین کو ایک گھاٹی کے اوپر سے نیچے بھیج کر تباہ کر دیں۔ زندہ بچ جانے والے دیکھ رہے ہیں کہ ٹرین گھاٹی سے نیچے گرتی ہے اور ماورائی مخلوق آگ کے شعلوں کی شکل میں اوپر جاتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]