ہدایت الحق نقشبندی
مولوی ہدایت الحق نقشبندی | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | مولوی ہدایت الحق | |
قلمی نام | مولوی ہدایت الحق نقشبندی | |
تخلص | اذفر | |
ولادت | 1918ء بٹل | |
ابتدا | مانسہرا، پاکستان | |
وفات | 19 اکتوبر1995ء کراچی (سندھ) | |
اصناف ادب | شاعری | |
ذیلی اصناف | غزل، نعت | |
تعداد تصانیف | چار | |
تصنیف اول | گنجینۂ تصوف | |
تصنیف آخر | جواہر القرآن | |
معروف تصانیف | گنجینۂ تصوف، جواہر القرآن | |
ویب سائٹ | / آفیشل ویب گاہ |
مولوی ہدایت الحق نقشبندی حضرو اٹک (پنجاب)، پاکستان مشہور مصنف ہیں۔
پیدائش
[ترمیم]ابو الاحسان مولانا مفتی ہدایت الحق صاحب نقشبندی بن مولانا احمد نبی صاحب ہزاروی ، قیام پاکستان سے پہلے 1345ھ بمطابق 1926ء سنگل کوٹ بٹل مانسہرہ کٹھان خیل گھرانے میں پیدا ہوئے۔
تعلیم
[ترمیم]ابتدائی چار جماعتیں پڑھنے کے بعد علوم عربی کی کتب متداولہ مختلف مقامات پر ماہرین فن تدریس علماۓ کرام سے پڑھیں آپ کے اساتذہ میں حضرت مولانا ضیاء الدین صاحب مکھڈ شریف ( اٹک )، مولانا ولی احمد بہاولپور، حضرت مولانا عبد الحق صاحب غورغشتی ( تحصیل حضرو ، ضلع اٹک )اور شیخ الجامعہ حضرت مولانا محب النبی صاحب ( بھوئی گاڑ ، حسن ابدال ، ضلع اٹک ) کے اسمائے گرامی آتے ہیں۔ تکمیلی فنون اور کتب حدیث پڑھنے کے بعد 1359 / 1960ء میں دار العلوم انجمن نعمانیہ لاہور سے سند فراغت حاصل کی۔
بانی جامعہ
[ترمیم]جامعہ عربیہ حقائق العلوم ، محلہ مسلم گنج ، حضرو شہر ، تحصیل حضرو ، ضلع اٹک کے بانی اور تدرریس میں مصروف رہے ۔
بیعت
[ترمیم]آپ کی روحانی نسبت سلسلہ نقشبندیہ میں پیر غلام محی الدین غزنوی ( سجادہ نشین دربار نیریاں شریف آزاد کشمیر) سے ہے۔
تصانیف
[ترمیم]- گنجینۂ تصوف
- جواہر البیان المسمی خلاصه القرآن
- نافع المسلمین
- مقاصد ابرار
- اوضح البيان في جواز حیلۃ الاسقاط مع دوران القرآن حیلہ اسقاط کا ثبوت)
وفات
[ترمیم]مولوی ہدایت الحق نقشبندی 19 اکتوبر 1995ء کراچی (سندھ) – پاکستان میں فوت ہوئے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ وفیات ناموران پاکستان، ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، اُردو سائنس بورڈ۔ لاہور 2006ء صفحہ 925