ہم جا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ہم جاء سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ہائیڈروجن کے تین ہم جا

ہم جا (isotope) کسی عنصر کے مختلف انواع کو کہا جاتا ہے جن کا جوہری نمبر ایک مگر جوہری کمیت مختلف ہوتی ہے۔ چونکہ کسی جوہر کے مختلف ہم جا مختلف جوہری اوزان رکھنے کے باوجود دوری جدول (periodic table) میں ایک ہی مقام پر رکھے جاتے ہیں اس لیے ان کو ہم جا کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں یہ لفظ 1913ء سے استعمال میں آیا ہے جو یونانی زبان کے دو الفاظ کا مرکب ہے، isos (یکساں / ہم) اور topos (مقام/جگہ/جا)۔

تسمیہ[ترمیم]

ہم جا دراصل فارسی کے الفاظ ہیں۔ "ہم" کہتے ہیں یکساں یا ایک جیسا اور "جا" دراصل جائے کا متغیر ہے اور اِس کے معنی ہیں جگہ، ہم جا کا مطلب ہے یکساں جگہ۔ چونکہ یہاں یہ اسم صفت کی حالت میں ہے لہٰذا اِس سے مراد ایسی چیزیں ہیں جن کی جگہ یکساں ہوں۔

وضاحت[ترمیم]

ایک ایٹم یا جوہر کا جوہری عدد (atomic number) تو ایک ہی ہوتا ہے لیکن بعض اوقات اس کا کمیتی عدد (mass number) مختلف ہوتا ہے۔ جس کو اس جوہر کا ہم جا کہتے ہیں، جبکہ اس مظہر کو ہمجائیت (isotopy) کہتے ہیں۔ ایسا تب ہوتا ہے جب ایک ہی عنصر کے جواہر میں مرکزے (نیوکلیئس) میں موجود بے بار کے برقيوں یعنی متعادلوں ( نیوٹرانز، واحد متعادلہ / نیوٹرون) کی تعداد بدلتی ہے۔ مثلا آبگر کے تین ہم جا ہیں۔ جن کے نام پروٹئیم ، ڈوریٹئیم اور ٹریٹئم ہیں۔ اس کے علاوہ بھی قدرتی طور پر تقریباًًًًًً ہر عنصر کے ایک سے زیادہ ہم جا ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]