مندرجات کا رخ کریں

ہوٹ این سار سوپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہوٹ این سار سوپ میں مصالحہ اور کھٹے اجزاء دونوں  شامل ہوتے ہیں۔ سوپ کی تیاری میں مرغی  کا شوربہ استعمال ہو سکتا ہے۔امریکی چینی طرز کے سوپ میں عام اہم اجزاء میں بانس کی ٹہنیاں ، تل کا تیل،مکئی ، سرکہ ، انڈا ، مکئی کا نشاستہ اور سفید کالی مرچ شامل ہیں [1]  دوسرے اجزاء میں مشروم یا بھوسے کے مشروم اور توفو کی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے شامل ہیں[2] ۔یہ کارن اسٹارچ کے اضافے کی وجہ سے چینی کھانوں کے نسبتاً زیادہ گاڑھا ہوتا ہے۔ عام طور پر بیشتر چینی اداروں میں یہ سوپ ایک صحت مند پکوان کے طور پر جانا جاتا ہے اور سوڈیم  زیادہ ہونے کے علاوہ  مجموعی طور پریہ ایک بہت ہی صحتمند سوپ ہے[3]

چینی ہوٹ این سار سوپ

[ترمیم]

"ہوٹ این سارسوپ"  دراصل ایک چینی سوپ ہے جسے بیجنگ اور سچوان کے علاقائی پکوان  کے طور پر جانا جاتا ہے۔ چینی سوپ عام طور پرگوشت پر مبنی ہوتا ہے اور اس میں اکثر بانس کی شاخیں اور توفو جیسے اجزا ہوتے ہیں جو بعض اوقات سور کے گوشت سے  تیار ہوتے ہیں۔کبھی کبھی سوپ میں گاجر اور سور کے گوشت کا ٹکڑا بھی ہوتا شامل ہوتا ہے اسے عام طور پر سرخ مرچ یا سفید کالی مرچ  اور سرکہ کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔

جاپانی ہوٹ این سار سوپ

[ترمیم]

جاپانی ہوٹ این سار سوپ سرکہ ، سویا ساس اور  شوربے کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے  اور اس میں شیٹیک مشروم ، ٹوفو ، بانس کی ٹہنیاں اور سرخ گوشت شامل ہو سکتے ہیں۔ انڈے اور آلو کے نشاستے سے سوپ گاڑھا ہوتا ہے۔

ہندوستانی ہوٹ این سار سوپ

[ترمیم]

ہندوستان میں  یہ سوپ سرخ اور سبز مرچ ، ادرک ، گاجر ، مٹر ، توفو ، سویا ساس ، چاول کے سرکہ اور ایک چٹکی چینی کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔  اسے ہندوستان میں چینی سوپ ہونے کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے۔

پاکستانی ہوٹ این سار سوپ

[ترمیم]

عام طور پر ہوٹ این سار سوپ پاکستان میں چکن ، گاجر ، گوبھی ، مرچ ، مکئی کا آٹا ، انڈے ، سرکہ ، سویا ساس اور نمک کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔اس میں شملہ مرچ بھی شامل ہو سکتی ہے[4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Rhonda Parkinson۔ "Hot and Sour Soup"۔ About.com Food۔ 23 اگست 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2016 
  2. "Hot and Sour Soup"۔ Gimme Some Oven۔ 2017-01-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2019 
  3. "Archived copy"۔ 25 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2015 
  4. "Hot and Sour Soup - Zubaida Tariq"۔ Khanapakana.com۔ 05 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2018