ہینگ
Asafoetida.( ہینگ )
برصغیر میں ہینگ عام طور پر مصالحہ میں استعمال کی جاتی ہے۔
اور یونانی اور ویدک میں صرف قوت ہاضمہ کو بڑھانے اور ریاحی تکالیف کے واسطے استعمال کی جاتی ہے۔ ہومیو پیتھک میں استعمال ابتدا میں اس دوا کا پرووننگ ڈاکٹر جورگ نے کیا تھا۔ ڈاکٹر جورگ اپنے پرووننگ میں اسافوٹیڈا کے متعلق یوں لکھتے ہیں ہینگ کو تھوڑا تھوڑی مقدار میں مسلسل استعمال کرنے سے ڈکاریں ، لہسن کی سی بوآئے. ہاضمہ خرابی پیدا ہو جاتی ہے حلق میں جلن ، معدہ میں اپھارہ اور شکم میں ریاحی اپھارہ ہو جاتا ہے۔ جب ریاح خارج ہوتے ہیں وہ سخت بدبودار ہوتے ہیں پاخانہ جانے کی اکثر خواہش ہوتی ہے اور پاخانہ پتلا پانی کا سا ہوتا ہے۔ پیشاب کی مقدار میں گو فرق نہیں آتا مگر پیشاب میں جلن اور کسی قدر تیز ہو جاتی ہے اور نبض تیز ہو جاتی ہے اور سر میں کم و بیش منتقل ہونے والے درد ہوتے ہیں اور کبھی کبھی چکر بھی ہوتا ہے۔ بعض اعصابی اور ہسٹریا کی سی علامتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔ نبض کی طرح سانس کی رفتار بھی تیز ہو جاتی ہے اور بلغمی جھلیوں میں سے رطوبت کی زیادتی ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹر پریرا لکھتے ہیں اس دوا سے مثانہ اور آلات تناسل میں زیادہ اثر ہوتا ہے کیونکہ مردوں میں خواہش نفسانی بڑھ جاتی ہے اور حفشہ نیز غدودوں میں ایک عجیب قسم کی تحریک ہوتی ہے مستورات میں حیض وقت سے پہلے ظاہر ہوتا ہے اور رحم میں درد بھی محسوس ہوتا ہے۔ ڈاکٹر ٹرنکس لکھتے ہیں کہ ہینگ زیادہ مقدار میں کھانے سے عورتوں میں خواہش نفسانی بڑھ جاتی ہے اسافوٹیڈا زیادہ تر جسم کے بائیں حصے پر اثر کرتا ہے۔ مثلاً شکم کے بائیں حصہ میں گردن کے بائیں حصہ میں بائیں بازو اور بائیں ٹانگ میں. بدبودار رطوبتیں اس دوا کی مخصوص علامتیں ہیں۔ آنکھوں کی ہڈیوں کا درد ہڈیاں نرم ہو جانا . تالو میں یکے بعد دیگرے گلٹیوں کا پڑ جانا. وضع حمل کے بعد دودھ کی کمی. ہڈیوں کی جھلیوں کی تکالیف اور پھر ان میں زخم ، ان زخموں کی وجہ سے کپڑے بھی نہیں پہنے جا سکتے. جسم کے مختلف حصوں میں دبانے والے درد خاص کر اندر سے باہر کی طرف جن کی زیادتی مکان کے اندر ہوں اور کھلی ہوا میں کمی ہوتی ہے۔ بہت سی تکالیف کھانے اور پینے کے بعد بڑھ جاتی ہے۔ مثلاً چہرہ پر گرمی ، دست ، باؤگولہ ، چھونے سے تکالیف ہوتی ہے چھونے سے ذکی الحسی ایک نمایاں علامت ہے۔ بہت سے دردوں کے ساتھ ماؤف حصص سُن ہو جاتے ہیں۔ بہت سی تکالیف بیٹھی ہوئی حالت میں ظاہر ہوتی ہیں اور کھلی ہوا میں کم ہو جاتی ہیں چھونے سے درد جگہ تبدیل کر دیتے ہیں یا کم ہو جاتے ہیں۔ آتشک کی وجہ سے ہڈیوں کا سڑنا اور آتشکی زخم ٹھیک ہوتے ہیں۔ کھڑی ہوئی حالت میں ناف سے نیچے نوچنے والے درد ، شکم اور تلی میں اس سے درست ہوتے ہیں شکم میں پسلیوں میں سے نیچے داہنی جانب سوئیاں چبھیں ، جو پردہ صفاق میں جائیں.
طاقت: 3 سے 30 اور بڑی طاقت یہ ہومیو پیتھک ہے اس میں دیگر چیزوں کو شامل نہ کریں علاحدہ سے اپنا لکھیں