یشمک
Jump to navigation
Jump to search
یشمک (ترکی لفظ بمعنی پردہ) خواتین کا ایک اسلامی لباس ہے جو ترکی میں پہنا جاتا تھا- مصطفی کمال پاشا کے دور کے بعد یہ ترکی میں قریبا ناپید ہو چکا ہے- ایران کی تہذیب کے زیر اثر عرب ملکوں میں تھوڑا بہت اب بھی پہنا جاتا ہے-
وضاحت[ترمیم]
یشمک ایک ایسا لباس ہے جو خواتین کے چہروں اور سروں کو ڈھانپنے کےلیے استعمال ہوتا ہے- یہ کپڑے کے دو ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے ایک ناک اور رخساروں کو ڈھانپنے کےلیے اور دوسرا سر کو ڈھانپنے کےلیے استعمال ہوتا ہے- اسے عام طور پر سر کی پچھلی جانب گرہ لگا کر باندھا جاتا ہے-