مندرجات کا رخ کریں

غیر سرکاری تنظیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(NGO سے رجوع مکرر)

غیر سرکاری تنظیم یا این جی او قانونی حیثیت سے ترتیب پانے والا ایسے ادارہ ہوتا ہے جو کسی بھی خطے میں عام افراد تشکیل دیتے ہیں اور ان اداروں کا انتظام ایسے افراد کے ہاتھ میں ہوتا ہے جو اس خطے میں رائج حکومت سے تعلق نہیں رکھتے۔ غیر سرکاری تنظیم یا ادارے کی اصطلاح ان اداروں کو دنیا کی حکومتوں کی جانب سے ہی دیا گیا نام ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ کسی بھی مخصوص خطے میں ان تنظیمات یا ادارہ جات کا حکومت وقت سے کسی بھی طرح تعلق نہیں ہوتا یا ان ادارہ جات یا تنظیمات کے افعال پر حکومت وقت کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ایسے حالات کہ جب غیر سرکاری ادارہ جات یا تنظیمات کو مالی امداد حکومتوں کی طرف سے فراہم کی جائے تو وہاں یہ غیر سرکاری تنظیمات اپنا جدا تشخص برقرار رکھتی ہیں اور کسی بھی سرکاری ملازم سے حکومت وقت سے تعلق رکھنے والے فرد کو اپنی تنظیم کا رکن بننے کا اہل قرار نہیں دے سکتیں۔ غیر سرکاری تنظیمات ان ادارہ جات کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے جو وسیع پیمانے پر سماجی خدمات سر انجام دیتی ہیں۔ ان سماجی خدمات کا تعلق سیاسی رجحان سے بھی ہوتا ہے مگر سیاسی جماعتوں کا ان ادارہ جات کی خدمات میں عمل دخل ممنوع ہوتا ہے۔ نیم سرکاری ادارے جیسی حیثیت رکھنے والے ادارہ جات کے برعکس، غیر سرکاری تنظیموں کی کوئی بھی مخصوص قانونی تعریف موجود نہیں ہے۔ عام طور پر آئینی طور پر دنیا بھر میں غیر سرکاری تنظیمات کو “سول سوسائٹی کے ادارہ جات“ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
دنیا بھر میں بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی تعداد 40000 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ قومی سطح پر وجود رکھنے والی غیر سرکاری تنظیمات کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق روس میں اس وقت تقریباً 277000 جبکہ بھارت میں تقریباً 12 لاکھ سے زیادہ غیر سرکاری تنظیمات وجود رکھتی ہیں۔

فہرست متعلقہ مضامین برازیل

[ترمیم]