تبادلۂ خیال صارف:محبوب عالم/سیار

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میرے خیال میں car کیلئے لفظ ‘‘سیار’’ موزوں رہے گا. --محبوب عالم 15:06, 30 مئی 2009 (UTC)

  • بہت مناسب تجویز ہے۔ --سمرقندی 04:40, 2 جون 2009 (UTC)
  • میری ناقص را‎ۓ میں گاڑی زیادہ مناسب ہے ۔ اردو میں سیار چالاک کے معنی میں بھی مستعمل ہے۔--Moni 11:55, 2 جون 2009 (UTC)
  • جی گاڑی بھی ایک ممکنہ متبادل ہوسکتا ہے؛ سیار بھی معیوب تو نہیں۔ دیوان عام میں ، گاڑی اور سیار ، پر راۓ شماری کا راستہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 05:13, 3 جون 2009 (UTC)
  • سیار کا لفظ عربی میں ناقلہ (لوکوموٹیو) کیلئے استعمال کیا جاتا ہے. اِس سے مراد گھومنے پھرنے والے چیز کی ہوتی ہے اور یہ لفظ دراصل سیر سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے گھومنا پھرنا. اُردو میں بھی یہ لفظ اِسی معنی میں مستعمل ہے (حوالۂ لُغت). --محبوب عالم 21:22, 4 جون 2009 (UTC)
  • کار کے لئے گاڑی اردو میں پہلے سے مستعمل اور زبان زد عام ہے۔ میرا ووٹ گاڑی کے حق میں ہے۔ کاشف عقیل 01:20, 5 جون 2009 (UTC)
  • جناب گاڑی ہر خودمتحرک کو کہاجاتا ہے جبکہ کار دراصل گاڑی کی ایک قسم ہے. اُردو میں عموماً کار ہی مستعمل ہے تاہم سیار اِس کا بہترین متبادل ہے. --محبوب عالم 08:20, 5 جون 2009 (UTC)