تبادلۂ خیال:خرد کار

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

"خرد عملیہ" ایک غیر معروف اصطلاح ہے۔ اسے "ممائیکرو پروسیسر" کی جانب منتقل کر دیا جانا چاہیے۔ Basharat Ali Lahori (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:32, 27 اپریل 2017 (م ع و)

ہماری اصل کوشش طے شدہ اصطلاحات کو مانوس بنانا ہے ان کو برتنا ہے، تب ہی اردو اصطلاحات پنپ سکیں گی [1] پر micro کو خرد ہی لکھا گیا ہے اور processor کو کار اس طرح میری سمجھ کے مطابق یہ خردکار ہو سکتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:39, 27 اپریل 2017 (م ع و)

سائنسی اصطلاحات کے اردو متبادل[ترمیم]

عبید رضا بھائی! آپ کی بات سے میں اتفاق کرتا ہوں کہ طے شدہ اصطلاحات کو مانوس بنایا جائے اور ان کو برتا جائے۔​

اردو ویکیپیڈیا کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ همارا مقصد اردو سازی نہیں بلکہ مروجہ اردو کا استعمال ہے۔ اسی طرح بعض سائنسی اصطلاحات کے اردو متبادل کو خودساختہ یا جناتی کہہ کر رد کر دیا جاتا ہے۔ اس وجہ سے میں سائنسی اصطلاحات کو انگریزی میں ہی لکھ رہا ہوں۔

سائنسی اصطلاحات کے مستند اردو متبادل کے حوالے سے اردو ویکیپیڈیا پر کوئی​ حکمت عملی ضرور ہونی چاہیے۔ شاید اس حوالے سے دیوان عام پر بات ہونی چاہیے۔ Basharat Ali Lahori (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:20, 27 اپریل 2017 (م ع و)

محترم اگر کوئی اصطلاح پاکستان یا بھارت کا کوئی معتبر ادارہ برت رہا ہے تو اسے استعمال کرنے کو جناتی یا خودساختہ نہیں کہا جائے گا، جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارا کام اردو سازی نہیں یا کسی اصطلاح کو خودساختہ کہتے ہیں تو اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ وہ اصطلاح صرف اردو ویکی پر صاحب مضمون نے پہلی بار برتی ہے۔ مثلاً گلوبل سائنس یا اردو سائنس بورڈ یا کسی اردو سائنسی دائرۃ المعارف (جیسے اردو سائنس بورڈ کا، یا ہمدر والوں کا) میں اگر کوئی اردو متبادل استعمال ہوا ہے تو اسے استمعال کر لیں، ہاں مضمون کے پہلے الفاظ عام طور پر مضمون کا عنوان ہی ہوتا ہے، اس لیے مضمون کے اندر پہلی بار جہاں بھی وہ متبادل استعمال ہو تو اس کا حوالہ دینا بہت بہتر رہے گا۔ تاکہ بعد میں کوئی خودساختہ نہ سمجھ بیٹھے۔ سائنس میں کیونکہ ہمارے ہاں اردو کتابوں کی کمی ہے رسالوں کی کمی ہے اور خود ہمارا اپنا مطالعہ کم تر ہے تو ہم ہر اردو اصطلاح کو عجیب سی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ اس لیے خوساختہ اور مستعمل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، جب کہ یہ بات صاف ہے کہ اردو میں سائنی کتابوں و رسالوں کا قحط ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہو گیا کہ اب میں اخباروں و ذرائع ابلاغ والوں کی طرح انگریزی اصطلاح کو ہی کثرت استعمال کی وجہ سے مستعمل مان لوں۔ اردو ویکی کا مقصد اردو زبان کو خالص رکھنے کی اپنی سی کوشش کرنا بھی ہے۔ جب تک ہم اصطلاحات کے معاملے میں سنجیدہ رویہ نہیں اپناتے ہم ہر روز مستعمل اصطلاحات سے بھی دور ہوتے جائیں گے۔ مقتدرہ والوں کی آن لائن لغت، اردو سائنس بورڈ اور بھارتی سرکاری ادارے جو اصطلاح سازی کرتے ہیں ان ہی میں سے ہم اردو متبادل تلاش کریں گے یا کوئی اردو کا سائنسی صحافی (جیسے گلوبل سائنس والوں نے کچھ کام کیا ہے)۔-Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:30, 27 اپریل 2017 (م ع و)

سسب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری نصابی کتب انگریزی میں ہیں اور اردو زبان میں زیادہ سائنسی مواد بھی موجود نہیں۔ شاید اس وجہ سے اس وجہ سے اردو اصطلاحات​کے سلسلے میں ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہرحال میں اپنے لکھے مضامین کے تبادلہ خیال پر منتظمین کی آرا جان کر مناسب اردو متبادل کو رجوع مکرر بناؤں​ گا۔

شکریہBasharat Ali Lahori (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:52, 27 اپریل 2017 (م ع و)

@Obaid Raza: بھائی! کیا اس صفحے کو "خردکار " کی جانب منتقل کر دوں؟ ایسے میں عامل (شمارندہ) کو کیا لکھیں گے؟ بشارت علی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:05, 24 جنوری 2018 (م ع و)
جی بلکل اسے خردکار کر دیں، اور اسے پروسیسر (کمپیوٹنگ) ہی ہونا چائیے، کمپیوٹنگ متعلقہ 99 فیصد اصلاحات کو انگریزی میں ہونا چاغیے، سوا چند اصطلاحات کے، جو مستعمل ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:24, 24 جنوری 2018 (م ع و)

YesY تکمیل بشارت علی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:20, 24 جنوری 2018 (م ع و)