تبادلۂ خیال:فرہنگ اصطلاحات طبیعیات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

السلام علیکم! شعیب بھائی وکیپیڈیا پر nucleus کے لیے لفظ "نویہ" استعمال کیا گیا ہے اور nuclear کے لیے "نویاتی"۔Basharat Ali Lahori (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:46, 29 دسمبر 2016 (م ع و)

انہیں مرکزہ اور نیوکلیائی سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی رائج اور مستعمل ہے اور اردو کے مزاج کے خلاف بھی نہیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  08:35, 29 دسمبر 2016 (م ع و)

فہرست[ترمیم]

Obaid Raza بھائی میں نے انگریزی حروف تہجی کے مطابق اصطلاحات کو ترتیب دیا ہے۔ لیکن آپ نے اردو فہرست شامل کی ہے۔ اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی؟ Basharat Ali Lahori (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:07, 29 دسمبر 2016 (م ع و)

اندرونی روابط[ترمیم]

صارف:شہاب بھائی! السلام علیکم! میں نے hiding کے طور پر، اصطلاحات کو english میں صرف سمجھنے میں آسانی کے لیے لکھا ہے (definition میں بھی)۔ میں نے ان انگریزی الفاظ کے اندرونی روابط قائم نہیں کیے۔ میرے خیال میں آسانی کے لیے انگریزی الفاظ کا استعمال ضرور ہونا چاہیے لیکن اندرونی روابط صرف اور صرف اردو میں ہونے چاہئیں۔ Basharat Ali Lahori (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:43, 20 جنوری 2017 (م ع و)

بشارت بھائی جو تبدیلی آپ کو نامناسب لگے اسے آپ undo کر دیں۔ پہلے اردو ویکی پیڈیا پر نہایت ہی ثقیل اردو استعمال ہوتی تھی اور اجنبی اردو اصطلحات کے سامنے انگریزی میں تعارف دینا بھی جرم تھا۔اب حالات بدل چکے ہیں۔ میرے خیال میں کئی پرانے لنک ایسے ہیں جنہیں اب نئے اور آسان اردو میں لکھے گئے مضامین سے بدلا جا سکتا ہے۔

فرہنگ اصطلاحات طبیعیات ایک اچھی کوشش ہے اور میں اس پر آپ کا شکر گزار ہوں۔ شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:29, 20 جنوری 2017 (م ع و)

شہاب بھائی آپ کا شکریہ