مندرجات کا رخ کریں

صارف:Sanakhaliq

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسلام علیکم
! میرا نام ثناء خالق ہے اور میں خاتون پاکستان کالج کی طالبہ ہوں۔ گلشن اقبال کراچی کی رہائشی ہوں۔گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے سے بھی پہلے میں نے گرمیوں کی چھٹیوں کی مصروفیات کی منصوبہ بندی کرلی تھی۔میں اپنی ان چھٹیوں کو کارآمدبنانا چاہتی تھی۔ ایک مہربان دوست کی معرفت سے اردو وکی پیڈیا کے بارے میں پتہ چلا۔ تقریباً گزشتہ تین مہینوں سے میں باقاعدگی سے روزانہ اردو وکی پیڈیا کا مطالعہ کررہی ہوں اور جتنا میں اس کا مطالعہ کرتی جارہی ہوں، اتنا ہی میں اس وکی پیڈیا کی گرویدہ ہوتی جارہی ہوں۔ پہلے دن اس وکی پیڈیا کا مطالعہ کرنے کے بعد میں نے طے کر لیا کہ کالج کی گرمیوں کی چھٹیاں اس وکی پیڈیا کی نذر ہوں گی۔ پچھلے تین مہینوں میں، اتنی دماغ سوزی کی کہ اس پر کام کرنے کا طریقہ اور ڈھنگ سمجھ میں آگیا اور اب میں سمجھتی ہوں کہ میں اس وکی پیڈیا پر کام کرنے کے لئے بالکل تیار ہوں۔ لیکن ایک بات سے مجھے سخت تشویش ہوئی کہ اس وکی پیڈیا کے تقریبا بارہ منتظمین ہیں اور ان میں سے ایک بھی خاتون نہیں ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ خواتین کو یہاں کسی قسم کے امتیازی سلوک کا سامنا ہو یا یہاں بھی خواتین کا کردار ہمارے معاشرے کی طرح نہ ہونے کے برابرہے ؟ میری شدید ترین خواہش ہے کہ میں جلد از جلد اس وکی پیڈیا کی منتظم اعلی بن سکوں۔ مجھے امید ہے کہ تمام منتظمین میرے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔
والسلام