آئی فون 14

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آئی فون 14، آئی فون 14 پلس، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس وہ اسمارٹ فونز ہیں جنھیں ایپل انکارپوریشن نے ڈیزائن کیا، تیار کیا اور اس کی مارکیٹنگ کی ہے۔ یہ آئی فونز کی سولہویں جنریشن ہیں، آئی فون 13 اور آئی فون 13 منی کے بعد آئی فون 14 کا 7 ستمبر 2022ء کو کیپرٹینو، کیلیفورنیا میں ایپل پارک میں، ایپل ایونٹ کے دوران اعلان کیا گیا تھا۔ آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس میں 6.1 انچ (15 سینٹی میٹر) اور 6.7 انچ (17 سینٹی میٹر) ڈسپلے، پیچھے والے کیمرا میں بہتری اور ہنگامی خدمات سے رابطہ کرنے کے لیے سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی ہے۔ آئی فون 14 کو 16 ستمبر 2022ء کو دستیاب کیا گیا تھا نیز آئی فون 14 پرو، آئی فون 14 پلس اور آئی فون 14 پرو میکس کو بالترتیب 7 اکتوبر 2022ء کو دستیاب کیا گیا تھا۔ آئی فون 14 کے تمام ماڈلز کو iOS 16 کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔ آئی فون 14، آئی فون 14 پرو، آئی فون 14 پلس اور آئی فون 14 پرو میکس کے پری آرڈرز 9 ستمبر 2022ء کو شروع ہوئے تھے۔