اخسویرس
Appearance
اخسویرس ایران کا بادشاہ تھا جو یونانی زبان میں Xerxesکے نام سے مشہور ہے۔ اس کا دار الخلافہ سوسن (Shushan) نامی شہر تھا۔ تاریخ گواہ ہے کہ اس بادشاہ کی مملکت قدیم ہندوستان کے شمال مغربی علاقوں سے لے کر مشرقی افریقہ میں ایتھوپیا (Ethiopia) تک پھیلی ہوئی تھی۔ اس بادشاہ کی تخت نشینی کا سال 486 قبل مسیح اور سال وفات 465 قبل مسیح بتایا جاتا ہے ۔
اخسویرس بادشاہ نے مشہور یہودیہ آستر سے شادی کی۔ جس نے بادشاہ کے ایک وزیر ہامان کی یہودیوں کے قتل عام کی سازش کو ناکام بنایا۔ بادشاہ کا ذکر بائبل کی کتاب آستر میں تفصیل سے آیا ہے۔