الکا لامبا
الکا لامبا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 ستمبر 1975ء (49 سال) نئی دہلی |
شہریت | بھارت |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دہلی یونیورسٹی دیال سنگھ کالج، دہلی |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
الکا لامبا (پیدائش 21 ستمبر 1975) ایک ہندوستانی سیاست دان ہے[1]۔ انڈین نیشنل کانگریس میں 20 سال سے زیادہ عرصے تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد انھوں نے 26 دسمبر 2014 کو عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ فروری 2015 میں الکالامبا چاندنی چوک سے دہلی قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ انھوں نے ستمبر 2019 میں پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے اسے چھوڑ دیا۔ 6 ستمبر 2019 کو وہ باضابطہ طور پر کانگریس پارٹی میں واپس آگئیں۔ تاہم انھیں پارٹی کی تبدیلی کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر دہلی اسپیکر نے دہلی اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا ۔[2]
الکا لامبا نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک طالب علم رہنما کے طور پر کیا اور وہ دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین کی سابق صدر، نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے سابق قومی صدر، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی سابق سیکرٹری ہیں۔ وہ این جی او گو انڈیا فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بھی ہیں۔[3][4]ابتدائی زندگی
ابتدائی زندگی
[ترمیم]الکا لامبا نئی دہلی ہندوستان میں امر ناتھ لامبا کے گھر پیدا ہوئیں وہ ہندوستانی فوج میں سول انجینئر تھے ان کی والدہ راج کماری ایک گھریلو خاتون تھیں۔ وہ چھ بہن بھائی ہیں۔
تعلیم
[ترمیم]الکا لامبا نے اپنی اسکول کی تعلیم گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول نمبر 1، دہلی میں مکمل کی۔ بعد میں انھوں نے 1996 میں دیال سنگھ کالج، دہلی (دہلی یونیورسٹی) سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد بنڈیل کھنڈ یونیورسٹی، اترپردیش سے کیمسٹری میں ماسٹرز کیا۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]الکا لامبا نے لوکیش کپور سے شادی کی لیکن یہ شادی کامیاب نہ ہو سکی۔ وہ فی الحال طلاق یافتہ ہیں۔ ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ہریتھک لامبا ہے۔
سیاسی کیریئر
[ترمیم]لامبا صرف 19 سال کی تھیں جب انھوں نے 1994 میں بی ایس سی کے دوسرے سال کے طور پر اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔ بحیثیت طالب علم انھوں نے نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (NSUI) میں شمولیت اختیار کی، جو کانگریس پارٹی کی طلبہ ونگ ہے اور انھیں فوری طور پر دہلی اسٹیٹ گرل کنوینر کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ایک سال کے بعد 1995 میں، انھوں نے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (DUSU) کے صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑا اور بڑی کامیابی حاصل کی۔ 1996 میں، انھوں نے NSUI کے لیے آل انڈیا گرل کنوینر کے طور پر کام کیا اور 1997 میں انھیں آل انڈیا (NSUI) کی صدر مقرر کیا گیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Chandni Chowk redevelopment plan draws conflicting views"۔ The Pioneer
- ↑ "Delhi Speaker disqualifies Alka Lamba from the legislative assembly". www.aninews.in (انگریزی میں). Retrieved 2019-09-19.
- ↑ "Indian national overseas congress pays tribute to Alka Lamba senior leader, India congress committee"۔ triblocal.com۔ 9 نومبر 2011۔ 2013-10-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-30
- ↑ Alka Lamba: Youth on her side. The Times of India. 19 November 2003. Retrieved 20 April 2013.
- 1975ء کی پیدائشیں
- 21 ستمبر کی پیدائشیں
- نئی دہلی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- دہلی کے ایم ایل اے، 2015ء-2018ء
- نئی دہلی کی شخصیات
- اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- اکیسویں صدی کی بھارتی خواتین سیاست دان
- دہلی یونیورسٹی کے انجکم طلبا کے صدور
- دہلی سے انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- فاضل جامعہ دہلی
- دہلی سے عام آدمی پارٹی کے سیاست دان
- دہلی کی خواتین سیاست دان
- بقید حیات شخصیات