انڈیانا جونز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

امریکا اور سوویت یونین اور ان کے اتحادیوں کے درمیان جاری رہنے والی سرد جنگ نے جہاں دنیا کو تقسیم کیے رکھا وہیں ہالی وڈ کی فلمی دنیا کو بھی نت نئے موضوعات دئے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ کی فلم انڈینا جونز نے ایک مرتبہ پھر سرد جنگ کی یاد تازہ کردی۔

Indiana Jones and the Kingdom of the Crystal Skull میں 1957 کے دور کو دکھایا گیا ہے جب سرد جنگ عروج پر تھی۔ فلم کی کہانی سے کچھ ایسا ظاہر کیا جاتا ہے کہ روس ایٹمی جنگ شروع کرنے ہی والا ہے۔ اس کہانی پر روس کی کمیونسٹ پارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسرجھوٹ ہے۔ فلم میں Cate Blanchett نے روس کی خفیہ ایجنسی کے جی بی کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔