اورنگ زیبے
اورنگ زیبے (انگریزی: Aureng-zebe) مشہور ڈراما نگار جان ڈرائیڈین کا لکھا ہوا ایک ڈراما ہے جسے انھوں نے 1675ء میں لکھا تھا۔ یہ ڈراما مجموعی طور پر ہندوستان کے مشہور مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی زندگی پر مبنی ہے۔ اورنگزیب عالمگیر کے علاوہ اس میں ان کے بھائی مراد بخش اور والد شاہ جہاں (بادشاہ) کے کردار بھی ہیں۔ ڈراما کا اصل مغز اس کا آخری حصہ ہے جسے مصنف نے مقفی لکھا ہے۔ یہ ان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ [حوالہ درکار]
اس کی نمائش کنگس کمپنی نے کی تھی جس میں چارلز ہارٹ نے کلیدی کردار نبھایا تھا، مائیکل موہون نے سابق بادشاہ اور ایڈورڈ مارشل نے مراد، ولیم ونٹرشال نے امیرنت، ریبیکا مارشل نے رانی نور محل، ایزیبیتھ کوکس نے اندامورا اور میری کاربٹ نے میلینسدا کا کردار ادا کیا تھا۔[1]
جدید دور میں
[ترمیم]اس ڈراما کو ناردرن بروڈسائڈ نے دی کیپٹو کوین کے نام سے سام وانامیکر پلے ہاوس میں فروری مارچ 2018ء میں پیش کیا۔ یہ کمپنی کے بانی اور ہدایتکار بیری رٹر کا آخری پروڈکشن تھا۔ انھوں نے اس میں ہدایتکاری بھی کی تھی اور بادشاہ کا کردار بھی ادا کیا تھا۔[2][3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ John Downes، Roscius Anglicanus، London, 1708, Montague Summers, ed.، London, Fortune Press [no date]; reprinted New York, Benjamin Blom, 1963.
- ↑ Michael Billington (8 February 2018)۔ "The Captive Queen review – Rutter bows out with rhyming couplets and marital spats"۔ The Guardian
- ↑ "The Captive Queen"۔ Shakespeare's Globe۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2018