اینڈی سمرز
اینڈی سمرز | |
---|---|
ذاتی معلومات | |
پیدائش | پولٹن لے فائلڈ، لنکاشائر، برطانیہ | 31 دسمبر 1942
اصناف | راک میوزک، نیو ایج میوزک، جاز، جاز فیوژن |
پیشے | موسیقار، کمپوزر، فوٹوگرافر |
آلات | گٹار |
سالہائے فعالیت | 1959–حال |
ریکارڈ لیبل | آر سی اے وکٹر، پرائیویٹ میوزک، اے ایم ریکارڈز |
ویب سائٹ | www |
اینڈی سمرز (Andy Summers) ایک برطانوی گٹار نواز ہیں۔ ان کا پورا نام اینڈریو جیمز سومرز (Andrew James Somers ) ہے۔ اینڈی مشہور گروپ دی پولیس کے رکن ہیں۔ انھوں نے بہت کئی گروپس کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ اپنے سولو البم بھی جاری کیے ہیں۔ مزید برآں ان کی بنائی ہوئی فوٹو کی نمائش کئی گیلریوں میں ہو چکی ہے۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]اینڈریو جیمز سومرز پولٹن لے فائلڈ میں پیدا ہوئے۔[1] ان کے بچپن میں ہی ان کے والدین بورنموتھ منتقل ہو گئے۔ کئی سال پیانو بجانے کے بعد اینڈریو نے گٹار سیکھنا شروع کر دی۔ سولہ سال کی عمر تک مختلف کلبوں میں بجانے کے بعد وہ انیس سال کی عمر میں لندن منتقل ہوئے اور اپنے دوست زوٹ منی کے ساتھ مل کر زوٹ منی بگ رول بینڈ (Zoot Money's Big Roll Band) کی بنیاد رکھی۔[2]
پیشۂِ موسیقی
[ترمیم]اپنی موسیقی سے متعلقہ پیشہ ورانہ زندگی میں اینڈی کئی بینڈ کے رکن رہے لیکن ان کو شہرت "دی پولیس" گروپ سے ملی۔ اس بینڈ کی رکنیت کے دوران اینڈی نے دو بار گریمی ایوارڈ جیتا جو دنیائے موسیقی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ انھوں نے بالترتیب 1979ء اور 1980ء بہترین راک انسٹرومینٹل پرفارمنس کے شعبے میں جیتا۔ گریمی ایوارڈ کے علاوہ اینڈی نے موسیقی کے کئی اور اہم ایوارڈ جیت رکھے ہیں۔
"دی پولیس" بینڈ چھوڑنے کے بعد اینڈی نے مختلف سولو ریکارڈ بنائے، فلموں کی موسیقی دینے کے علاوہ فوٹو کی نمائش منعقد کی۔
نجی زندگی
[ترمیم]اینڈی نے 1968ء میں رابن لین سے شادیکی جو 1970ء میں ٹوٹ گئی۔ 1973ء میں اینڈی نے کیٹ لُنکن سے دوسری شادی کی، 1978ء میں ان کے ہاں لائلا زو سمرز پیدا ہوئی۔ 1987ء میں یہ شادی بھی ٹوٹ گئی لیکن 1985ء میں دونوں نے دوبارہ شادی کی جس کے نتیجے میں 1987ء میں ان کے ہاں موریس اورانٹن نام کے جڑواں بچے پیدا ہوئے۔ ان دنوں اینڈی سمرز اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ لاس اینجلس میں رہائش پزیر ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Welch, Chris (1996)۔ The complete guide to the music of the Police and Sting۔ London: Omnibus Press۔ صفحہ: xii۔ ISBN 978-0-7119-5302-4۔
Andy Summers was born Andrew James Summers on December 31, 1942, in Poulton-le-Fylde. Lancashire.
- ↑ Steve Huey (دسمبر 1942)۔ "Andy Summers"۔ AllMusic۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 ستمبر 2017