بارودی سازش
Appearance
بارودی سازش (انگریزی: Gunpowder Plot) یہ سازش رابرٹ کیٹسبائی نے بادشاہ، امرا اور دار العوام کے اراکین کو تباہ کرنے کے لیے 1605ء میں تیار کی تاکہ کیتھولک افراد کو کامیابی حاصل ہو سکے۔ روک وڈ، ڈگبی اور فرانسس ترشہم نے بغاوت کی قیادت کرنا تھی اور گیو فاؤکس نے جو ایک تجربہ کار سپاہی تھا، نے دار الامرا کے تہ خانے میں بارود کے کنستر چھپا دیے۔فرانسس ترشہم نے اپنے کیتھولک رشتہ دار لارڈ مونیٹگل کے سامنے اس کو طشت ازبام کر دیا۔ فاؤکس کو 5 نومبر 1605ء کو گرفتار کر لیا گیا اور سازش ناکام بنا دی گئی۔ 1606ء میں سازشیوں کو سزائے موت دی گئی اور تعزیری قوانین کا سختی سے نفاذ کیا گیا۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ محمد صدیق قریشی، کشاف اصطلاحات تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1988ء، ص 147