مندرجات کا رخ کریں

بحران کی نظامت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بحران کی نظامت (انگریزی: crisis management) ایک ایسا طریقۂ کار ہے جس کے ذریعے ایک ادارہ رکاوٹی اور غیر متوقع واقعات سے اُبھرتا ہے جو ادارے یا اس کے شراکت داروں کے لیے ضرر رسانی کا خطرہ رکھتے ہیں۔[1] بحران کی نظامت کا مطالعہ بڑے پیمانے پر صنعتی اور ماحولیاتی حادثات سے جڑی ہے جو 1980ء کے دہے میں رو نما ہوئے۔[2][3] اسے تعلقات عامہ کی عمل آوری میں ایک اہم کڑی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

افادیت

[ترمیم]
  • بحران کی نظامت لوگوں کو اداروں میں غیر متوقع واقعات اور منفی حالات جھیلنے کا حوصلہ اور عزم فراہم کرتی ہے۔
  • ملازمین جلد بازی میں رو نما ہونے والی تبدیلیوں کے لیے ذہنی طور پر تیار رہتے ہیں۔
  • ملازمین کسی بھی بحران کو سمجھتے ہیں اور اس کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ بہتر سے بہتر طریقے سے حالات سے نمٹ سکتے ہیں۔
  • بحران کی نظامت کمپنی کے ذمے داروں کو یہ موقع دیتے ہیں کہ وہ ایسی حکمت عملیاں بنائیں تاکہ وہ بے یقینی کی کیفیتوں سے نکل کر آئیں اور مستقبل کے طریقۂ کار پر فیصلہ کریں۔
  • بحران کی نظامت کمپنی کے ذمے داروں کو بحران کی ابتدائی علامات محسوس کرنے میں مدد دیتی ہے، ملازمین کو عواقب سے آگاہ کرتی ہے اور سب کو حفظ ما تقدم کا موقع دیتی ہے۔[4]

سیاسی، معاشی اور سماجی بحران

[ترمیم]

حکومت کا عدم استحکام، معلق پاریلیمان، ملکوں کے درمیان تصادم، ان کے بیچ تعلقات کی کشیدگی، جنگ و جدال کی کیفیت سیاسی بحران کی مختلف شکلیں ہیں۔ کساد بازاری، انتہا درجے کی افراط زز، بے قابو حد تک پھیلی بے روزگاری، صنعتی زوال معاشی بحران کی مختلف شکلیں ہیں۔ سماج میں بے امنی، فرقہ وارانہ تصادم، کرفیو وغیر سماجی بحران کی شکلیں ہیں۔ ان بحرانوں پر قابو پانے میں حکومتوں کی فعال حکمت عملی، بصیرت اور دور اندیشی کام آ سکتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Bundy، Jonathan؛ Pfarrer، Michael D.؛ Short، Cole E.؛ Coombs، W. Timothy (2017)۔ "Crises and Crisis Management: Integration, Interpretation, and Research Development"۔ Journal of Management۔ ج 43 شمارہ 6: 1661–1692۔ DOI:10.1177/0149206316680030
  2. Shrivastava، Paul؛ Mitroff، Ian I.؛ Miller، Danny؛ Miclani، Anil (1988)۔ "Understanding Industrial Crises[1]"۔ Journal of Management Studies۔ ج 25 شمارہ 4: 285–303۔ DOI:10.1111/j.1467-6486.1988.tb00038.x
  3. ASIS International, "Organizational Resilience: Security, Preparedness, and Continuity Management Systems-Requirements with Guidance for Use, ASIS SPC.1-2009, American National Standard", 2009
  4. Crisis Management - Meaning, Need and its Features