بسمل شمسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بسمل شمسی
لقبادیب اور شاعر
ذاتی
پیدائش15ستمبر 1935ء
وفات
مذہباسلام
فرقہنعت گوئی
مرتبہ
دورجدید دور

بسمل شمسی فیصل آباد کے نامورپنجابی کے غزل اور نعت گو شاعر ہیں۔

نام[ترمیم]

قلمی نام بسمل شمسی جبکہ اصل نام محمدخان تھا عرفیت شمسی اور تخلص بسمل تھاوالد کا نام حافظ شمس الدین ہے۔

پیدائش[ترمیم]

بسمل شمسی 15 ستمبر1935ء پٹیالہ (پنجاب) - بھارت[1]

حالات زندگی[ترمیم]

1957ء میں محمد خان کا خاندان ہجرت کر کے لائلپور(موجودہ فیصل آباد) آگیا اور ان کے والد مشہورِ زمانہ لائلپورکاٹن مل میں ملازم ہو گئے جبکہ وہ خود دو سال تک گل چمن ہوزری میں منشی کی نوکری کرتے رہے۔ اس کے بعد انھوں نے بالترتیب ایوب ریسرچ اورمحکمہ برقیات پاکستان(موجودہ واپڈا) دونوں میں ملازمت کی اور کاروبارِ حیات کو گامزن کیا۔ اس کے علاوہ وہ عوام اخبارسے بھی منسلک رہے اور 80 کی دہائی میں روزگار کے ذریعہ ثانی کے طور پروف ریڈر کی ملازمت کی۔ 1966ء میں ان کی شادی جس خاتون سے ہوئی وہ دو رشتوں سے ان کی چچا زادی بھی لگتی تھیں اور ماموں زاد ی بھی ۔

شاعری[ترمیم]

محمد خان میں بچپن ہی سے ایک شاعر اور فنکار موجود تھا جو انھیں شاعری کی جانب کھینچتا تھا اس لیے انھیں لائلپور(موجودہ فیصل آباد )آنے اور با عزت روزگا رمیسر ہونے کے بعد اپنے شوق کی تکمیل کا ایک انجاناسا احساس مسلسل ستا نے لگا۔ اس سلسلے میں انھوں نے مشہورِ زمانہ لائلپور کاٹن ملزکلب میں شمولیتحاصلکی جو علم و ادب کی ترویج کے لیے نہ صرف پاکستا ن بھر میں مقبول تھا بلکہ اولین نرسریوں میں سے بھی تھا۔ یہاں وہ جمیل رامپوری صا حب کے پہلے اور با قاعدہ شاگر د ہوئے جو اعلیٰ درجے کے شاعر اور ڈراما نویس تھے۔ استادی شاگردی کا یہ سلسلہ 26سال پر محیط رہااور آخرایک دن جمیل صا حب نے بسمل سے کہا کہ انھیں اب مزید اصلاح کی ضرورت نہیں۔ استادِ محترم سے سندِ قبولیت لینے کے بعد وہ ایک مکمل شاعر کے روپ میں ابھرے اور بڑے بڑے خوبصورت شعر کہنے شروع کیے۔ محمد خاں کے احسان دانش کے ساتھ اچھے مراسم رہے۔ حبیب جالب، بابا ابیر ابو ذری اورشوق عرفانی ان کے قریبی دوستوں میں سے تھے۔

تالیف[ترمیم]

’’مرے اندر مدینہ بولتا ہے ‘‘ منظرِ عام پر آچکی ہے جب کہ دو کتب کا مواد طباعت کے لیے تیار ہیں۔[2]

نمونہ کلام[ترمیم]

  • سائباں نور کا دل پہ چھانے لگا لطف خلوت کا جلوت میں آنے لگا
  • لب پہ جاری ہوا جب یہ حرفِ ثنا ذکرِ خیرالوریٰ روشنی روشنی
  • زخمِ دل آپؐ ہی کو دکھائیں گے ہم ،آپ ؐہی کو ہر اک غم سنائیں گے ہم
  • آپؐ کے بن ہمارا شہہ دوجہاں کون ہے آسرا کون غم خوار ہے
  • چشمِ تسکین و رحمت ادھر کیجیے یا حبیبِ خدا اب مدد کیجیے
  • ہجرِ طیبہ میں جینا ہوا ہے کٹھن سانس دو دھار کی جیسے تلوار ہے

حوالہ جات[ترمیم]