مندرجات کا رخ کریں

تاریخ نگاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تاریخ نگاری (انگریزی: Historiography) نسبتاً ایک جدید فن ہے جس میں مؤرخ، انسانی سرگرمیوں کو قلم بند کرنے اور ان سے صحیح نتائج اخذ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انسانی تجربہ کے مطالعہ کو ایک ناگزیر اور فطری عمل قراد دینے اور تاریخ کو سائنٹفک نقطہ نظر سے جانچنے کے تصور نے اٹھارہویں صدی کے اواخر اور انیسویں صدی کی ابتدا میں فروغ پایا۔ اٹھارہویں صدی سے قبل کی بھی تہذیب میں تاریخ نگاری کو اہم مقام حاصل نہ تھا۔ وہ نہ تو باقاعدہ تعلیم کا جزو سمجھی بات تھی اور نہ بحیثیت مجموعی انسانی زندگی کی تشریح و تفسیر اس کا منشا تھا۔ یہ کام مذہب، فلسفہ، ڈراما اور شاعری کے حدود میں آتے تھے۔ ارسطو اپنی تصنیف ”شعریات“ میں تاریخ کو حقارتاً محض اس لیے ناقابل اعتنا قرار دیتا ہے کہ اس میں صرف مخصوص واقعات ہی کا ذکر ہوتا ہے اور ڈرامے کی طرح ایک مربوط پلاٹ کے ذریعہ کسی صداقت کا اظہار نہیں جاتا۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اردو انسائیکلوپیڈیا/ جلد اول، صفحہ 522