مندرجات کا رخ کریں

جزیرہ ربونڈو نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جزیرہ ربونڈو نیشنل پارک
جزیرہ ربونڈو پر ہپو پوٹامس
مقاموکٹوریہ جھیل گیٹا ریجن، تنزانیہ
قریب ترین شہرچاتو
رقبہ456.8 km²
زائرین748 (in 2012[1])

جزیرہ ربونڈو نیشنل پارک تنزانیہ کے دو قومی پارکوں میں سے ایک ہے جو وکٹوریہ جھیل کے ایک جزیرے پر واقع ہیں۔ (دوسرا جزیرہ سانینے نیشنل پارک ہے)۔ جزیرے کا انتظام گیٹا ریجن کے ضلع گیٹا کے دائرہ اختیار میں ہے اور بطور نیشنل پارک، جزیرے کا انتظام تنزانیہ نیشنل پارک اتھارٹی TANAPA کے تحت ہے۔ یہ جزیرہ ہر سال بہت کم سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، خاص طور پر ماہی گیری اور پرندوں کے شوقین یہاں زیادہ آتے ہیں۔

تاریخ

[ترمیم]
جزیرہ ربونڈو نیشنل پارک میں خوش آمدید۔

ربونڈو جزیرہ سنہ 1965ء میں جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے گیم ریزرو بن گیا۔ اسے سنہ 1977ء میں قومی پارک کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ آج کل روبونڈو جزیرے پر کوئی انسانی آبادی نہیں ہے۔ نتیجتاً، جزیرے کا 80 فیصد حصہ آج بھی جنگلات میں گھرا ہوا ہے۔ زنزا قبیلے کے 400 "مچھیرے"، جو جزیرے پر رہتے تھے اور کیلے کے باغات کو برقرار رکھتے تھے، 1960ء کی دہائی کے آخر میں حکومت کی طرف سے ہمسایہ جزیروں اور سرزمین پر آباد ہوئے۔ [2] عدالتوں نے جزیرے پر غیر مجاز تشریف آوری پر چھ ہفتے قید اور غیر قانونی شکار کی کوشش پر چھ ماہ کی سزا رکھی ہے۔ [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Tanzania National parks Corporate Information"۔ Tanzania Parks۔ TANAPA۔ 17 ستمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2015 
  2. ^ ا ب Grzimek, B. (1970)۔ Among Animals of Africa۔ Collins London۔ صفحہ: 11۔ ISBN 978-0-00-211851-4