جلال بلگن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جلال بلگن

جلال بلگن پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کا معروف گاؤں ہے۔ جلال بلگن گوجرانوالہ کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ جلال بلگن میں جاٹ قبیلے کی اکثریت ہے۔ جنرل ایوب کے دور میں گاؤں کی نمبرداری چودھری محمد مالک کے پاس تھی ان کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے چودھری احسان بلگن نمبر دار ہیں ۔ گاؤں جلال بلگن سے بلگن خاندان کے فرزند چودھری ذبیح اللہ بلگن نے دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے80 گوجرانوالاسے قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیا اور نمایاں ووٹ حاصل کیے ۔ ذبیح اللہ بلگن پیشے کے اعتبار سے صحافی ہیں ۔ گاؤں کی آبادی کی اکثریت کھیتی باڑی کرتی ہے جبکہ جدید دور کے آغاز کے ساتھ ہی نئی نسل کی قابل ذکر تعداد معاشی بد حالی کے سد باب کے لیے بیرون ملک روانہ ہو گئی۔ جس کے باعث اب گاؤں میں جدید زندگی کے آثار غالب ہیں۔ گاؤں کی قابل ذکر شخصیات میں مولانا احمد علی لاہوری، محمد خان چیمہ، مولانا محمد صدیق، عدنان احمد بلگن اورچودھری ذبیح اللہ بلگن شامل ہیں۔ جلال بلگن کے قریبی دیہات میں کوٹ اسدللہ، باہو چک، چندر کے، تلونڈی کھجور والی، ٹھٹھہ داد والی، کوٹلی ساہیاں اور کھکھیکی شامل ہیں۔ جلال بلگن میں یونین کونسل 101 کا دفتر موجود ہے اور ایک مرکز صحت بھی موجود ہے جہاں ڈاکٹر کی موجودگی کے سبب اہلیان گاؤں گوجرانوالہ جانے کی اذیت سے محفوظ رہتے ہیں۔ جلال بلگن کے لوگ خریداری کے لیے گھکھڑ منڈی، راہوالی یا گوجرانوالہ کی مارکیٹوں سے استفادہ کرتے ہیں۔