جنزی
Appearance
جنزی (چینی: 君子، پینین لفظی معنی: بادشاہ کا بیٹا، چینی فلسفہ کی اصطلاح ہے۔ یہ شریف یا مثالی شخص کا متبادل ہے۔ کنفیوشس نے اسے اپنی تحریروں میں بیان کیا ہے۔
ابتدا اس کا مطلب ایک شریف و نجیب شخص تھا، چین کے حکمران طبقے کا ایک فرد، کنفیوشس مت کے شارحین نے اس میں سے طبقاتی مفہوم منہا کر کے اسے ایک جمہوری رنگ ودیعت کیا۔ کنفیوشس مت کے کسی پیروکار کے لیے جنزی کا مفہوم ایک ایسا کامل شخص ہے جس نے اپنی فطری صلاحیتوں کا صیقل کر لیا ہو۔ بعض اوقات اس کا مفہوم ایک متبحر اور اعلیٰ شخص بھی لیا جاتا ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ کیرن آرمسٹرانگ (2009ء)۔ تہذیبوں کی کایا کلپ۔ لاہور: مشعل بکس۔ صفحہ: 557