"شرک" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م robot Adding: fa:شرک (دین)
سطر 31: سطر 31:
[[en:Shirk (Islam)]]
[[en:Shirk (Islam)]]
[[es:Shirk]]
[[es:Shirk]]
[[fa:شرک (دین)]]
[[fr:Shirk]]
[[fr:Shirk]]
[[id:Syirik]]
[[id:Syirik]]

نسخہ بمطابق 15:17، 5 اپریل 2009ء

شرک نکلا ہے لفظ "شراکت" سے جس کا مطلب ہے ساجھے داری یا Partnership

شرک توحید کی مخالفت اور ضد کا نام ہے۔ ایسی قوت، قدرت، ملکہ، صفت اور خاصہ جو اللہ تعالیٰ کے لئے ہی خاص ہے، اسے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے لئے ثابت کرنا شرک کہلاتا ہے۔

مثلاً اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو خالق حقیقی جاننا، اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے علم و اختیار کو ذاتی سمجھنا، اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کو عبادت کے لائق سمجھنا یہ سب شرک ہے۔ قرآن حکیم میں ہے:

وَاعْبُدُوا اﷲَ وَلَا تُشْرِکُوْا بِه شَيْئًا. (النساء، 4 : 36)

ترجمہ: اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔

شراکت کا ایک بنیادی اصول یہ ہے کہ دو پارٹیز، جن میں شراکت ہو رہی ہے، وہ اپنے اپنے حصے کے منافع کے خود مختار مالک ہوں گے۔ لیکن اگر کسی مالک نے اپنے اختیارات کا کچھ حصہ اپنے کسی نمائندے کو دے دیا ہے، تو اسے شراکت نہیں کہیں گے، بلکہ یہ نمائندگی ہے۔

اسلامی نقطہ نگاہ سے، اگر کوئی شخص اللہ کی ذات اور صفات میں کسی کو اُس کا خود مختار حصہ دار ٹھراتا ہے، تو یہ شرک کہلائے گا۔

ذات میں شرک کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی یہ کہے کہ اللہ کا باپ، یا بیٹا ہے، یا کوئی اُس کی ذات کے مثل ہے ۔۔۔۔ مثلاً جیسے عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ کو خدا کا بیٹا بنا لیا ہے۔

صفات میں شرک کا مطلب ہے کہ کسی کو اللہ کے صفات میں "خود مختار حصہ دار" سمجھا جائے۔

مثلاً اللہ کی صفات بہت سی ہیں جیسے غفور و رحیم، کریم، جبار، قوی، متکبر، رحمن، ۔۔۔۔

اور یہی صفات انسانوں میں بھی پائی جاتی ہیں مثلاً رسول اکرم محمد (ص) کے متعلق قران میں ہی ہے کہ وہ بھی کریم ہیں (جبکہ حقیقی معنوں میں کریم اللہ کی صفت ہے)، اسی طرح قران میں ہے کہ رسول (ص) روؤف اور رحیم ہیں (جبکہ حقیقی معنوں میں اللہ ہی روؤف و رحیم ہے)

تو خالی یہ ماننے سے شرک لازم نہیں آیا کہ رسول (ص) کریم، قوی، روؤف اور رحیم ہیں، بلکہ شرک اُس وقت واجب آئے گا جب کوئی رسول (ص) کو ان صفات میں اللہ کا "خود مختار حصہ دار" سمجھے۔

اللھم صلی علی محمد و آلِ محمد