"چلی ویک، برٹش کولمبیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ جمع: ru:Чилливак
سطر 16: سطر 16:
[[زمرہ:برٹش کولمبیا کے شہر]]
[[زمرہ:برٹش کولمبیا کے شہر]]


[[ar:تشيليواك، كولومبيا البريطانية]]
[[en:Chilliwack, British Columbia]]
[[en:Chilliwack, British Columbia]]
[[de:Chilliwack]]
[[de:Chilliwack]]

نسخہ بمطابق 05:24، 8 جولائی 2012ء

چلی وک نامی شہر کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں واقع ہے۔ یہ شہر تقریباً 80000 افراد پر مشتمل اور زرعی نوعیت کا ہے۔ چلی وک کو فریزر دریا کی وادی میں موجود دوسرا بڑا شہر کہا جاتا ہے۔ یہ شہر پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے اور یہاں ڈھیروں تفریحی پارک موجود ہیں۔ بیرون خانہ کھیلوں جیسا کہ پہاڑوں پر چڑھنا، گھڑ سواری، سائیکل سواری، کیمپنگ، مچھلی کا شکار اور گالف وغیرہ کا اہم مرکز ہے۔ فریزی ویلی ریجنل ڈسٹرکٹ کے صدر دفاتر بھی یہاں موجود ہیں۔

تاریخ

5000 سے 10000 سال قبل یہاں مقامی قبائل آ کر آباد ہوئے۔ یورپیوں سے پہلی بار سامنا ہونے پر ان لوگوں کی تعداد اس علاقے میں 30000 سے زیادہ تھی۔ 1857 میں فریزر کھائیوں میں سونا دریافت ہوا۔ 1858 تک 30000 سے زیادہ افراد سونے نکالنے یہاں پہنچ گئے تھے۔ ان کی اکثریت چلی ویک علاقے سے ہو کر یہاں پہنچی۔ 1860 کی دہائی میں یہاں بہت سارے فارم بننا شروع ہو گئے تھے۔ 1873 میں چلی ویک ٹاؤن شپ بنائی گئی جو صوبے کی تیسری بلدیہ تھی۔ ابتدا میں ساری آبادی فریزر دریا کے کنارے تک محدود تھی کیونکہ یہاں کا اہم ذریع آمد و رفت دخانی کشتیاں تھیں۔

جغرافیہ

چلی ویک دریائے فریزر کی بالائی وادی میں واقع ہے۔ وینکوور یہاں سے 100 کلومیٹر مغرب میں ٹرانس کینیڈا ہائی وے پر واقع ہے۔، شہر کے شمال میں دریائے فریزر اور جنوب میں کینیڈا اور امریکہ کی بین الاقوامی سرحد ہے۔ چاروں اطراف سے فلک بوس پہاڑی چوٹیوں سے گھرا ہوا اور بپھرے ہوئے دریاؤں کی موجودگی سے چلی ویک قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔ بعض افراد اس شہر کو "غلط طریقے سے بسائے اور پھیلتے ہوئے شہر کی بہترین مثال" مانتے ہیں۔

موسم

چلی ویک کا موسم معتدل نوعیت کا ہے اور یہاں موسم کم ہی شدید نوعیت کا ہوتا ہے۔ اس وجہ سے مختلف فصلوں اور دیگر زرعی اجناس کی پیداوار کے لئے بہترین آب و ہوا رکھتا ہے۔ یہاں کا کم سے کم درجہ حرارت 1968 میں منفی 21.7 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 جولائی 2009 میں 38.2 ریکارڈ کیا گیا۔ برف کی نسبت یہاں بارش بہت زیادہ ہوتی ہے تاہم برف کی زیادہ تر مقدار آس پاس موجود پہاڑوں پر ہی گرتی ہے۔

آبادی

اعداد و شمار کے محکمے کے مطابق یہاں کی کل آبادی 2006 میں 69217 نفوس پر مشتمل تھی۔

معیشت

چلی ویک کی معیشت کا دار و مدار زراعت، خام مال سے اشیاء کی تیاری اور سیاحت پر ہے۔ اس کے علاوہ یہاں مچھلی کے شکار، گالف، پہاڑوں پر چڑھائی اور سال بھر ہونے والی وائٹ واٹر رافٹنگ یعنی تیز رفتار پہاڑی نالوں اور دریاؤں میں ہلکی کشتی کے ذریعے سفر اہم ہیں۔