9-1-1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک فون آپریٹر جیکسن ٹینیسی 9-1-1 ارسال مرکز پر ہنگامی کال وصول کر رہی ہے۔

9-1-1[1][2] شمالی امریکا نمبرنگ پلان (این اے این پی) کے تحت ہنگامی حالات کے لیے ایک ایمرجنسی ٹیلی فون نمبر ہے، جو آٹھ این11 ترمیزات میں سے ایک ہے۔ دنیا کے دیگر ہنگامی نمبروں کی طرح، اس نمبر کو بھی صرف ہنگامی صورت حال کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اسے دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنا (جیسے کہ غلط یا شرارتی کالوں کے لیے) کچھ عدالتی حدود میں جرم ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکا اور کینیڈا کے 98% مقامات سے "9-1-1" کو کسی بھی فون سے ملانے سے فون کرنے والا ارسال مرکز (ڈِسپیچ آفس) سے جڑ جاتا ہے جسے ٹیلی کام صنعت میں پبلک سیفٹی آنسرنگ پوائنٹ (PSAP) کہا جاتا ہے۔ یہ مرکز ایمرجںسی ریسپانڈرز کو فون کرنے والے کے محل وقوع پر بھیج سکتا ہے۔ تقریبًا ریاستہائے متحدہ امریکا کے 96 فی صد علاقے میں اضافہ شدہ 9-1-1 خود بہ خود کال کرنے والے نمبروں کو ان کے وقوع کے پتے سے جوڑتا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "9-1-1 Service"۔ Federal Communications Commission۔ 28 September 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اکتوبر 2015 
  2. "9-1-1 Services"۔ Canadian Radio-television and Telecommunications Commission۔ 24 August 2015۔ 6 September 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اکتوبر 2015