مندرجات کا رخ کریں

خوشۂ تمایز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لفظ CD کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے، CD (سی ڈی)

خوشۂ تَمايُز (cluster of differentiation) کو اختصاری طور پر اوائل الکلمات اختیار کرتے ہوئے خت یا CD بھی کہا جاتا ہے اور سالماتی حیاتیات (بطور خاص مناعیات (immunology)) میں اس سے مراد حیاتی جسم میں پائے جانے والے ایسے دستور یا نظام (یا سالمات) کی ہوا کرتی ہے کہ جن کی مدد سے جسم کی مدافعت یا مناعت میں حصہ لینے والے ابیضات (leukocytes) اپنی سطح پر موجود سطح الخلوی سالمات (cell surface molecules) کی مدد سے آپس میں ایک دوسرے کی اور جسم میں موجود دیگر خلیات اور باہر سے داخل ہونے والے خارجی خلیات کی شناخت کرتے ہیں۔