مندرجات کا رخ کریں

سائنس (مجلہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
'
مدیرمظفر الدین قریشی
زمرہسائنسی موضوعات
دورانیہسہ ماہی (1940ء تک)، بعد ازاں ماہنامہ
ناشرانجمن ترقی اردو، ہند
بانیمولوی عبد الحق
تاسیس1928ء
پہلا شمارہجنوری 1928ءء (1928ءء-جنوری)
آخری1948ء
ملکہندوستان
مقام اشاعتحیدرآباد، دکن
زباناردو

سائنس حیدرآباد، دکن سے شائع ہونے والا ایک ہندوستانی مجلہ تھا، جسے جنوری سنہ 1928ء میں مولوی عبد الحق نے انجمن ترقی اردو، ہند کے تحت جاری کیا۔ یہ مجلہ دسمبر 1940ء تک سہ ماہی رہا، بعد ازاں جنوری 1941ء سے اسے ماہنامہ کر دیا گیا۔ مجلہ کا آخری شمارہ 1948ء میں شائع ہوا اور اس کے بعد یہ رسالہ بند ہو گیا۔

سہ ماہی سائنس کی ادارت کے لیے مولوی عبد الحق نے ممتاز ماہرین سائنس کو منتخب کیا تھا۔ مجلہ کے پہلے مدیر جامعہ عثمانیہ کے صدر شعبہ کیمیا ڈاکٹر مظفر الدین قریشی تھے۔ ایک سال بعد یعنی 1929ء میں جامعہ عثمانیہ کے شعبہ کیمیا کے معاون پروفیسر محمود احمد خان مدیر منتخب ہوئے۔ اس رسالے کا دفتر حیدرآباد دکن میں قائم کیا گیا تھا۔[1]

مجلس ادارت

[ترمیم]

رسالہ سائنس کی مجلس ادارت میں درج ذیل اہل علم موجود تھے:

  • مولوی عبد الحق
  • مظفر الدین قریشی (مدیر)
  • ڈاکٹر ایس ایس بھٹناگر
  • ڈاکٹر محمد رضی الدین صدیقی
  • ڈاکٹر بابرمرزا
  • ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی
  • ڈاکٹر محمد عثمان خاں
  • سید ہاشمی فریدآبادی
  • ڈاکٹر ڈی ایس کوٹھاری
  • ڈاکٹر غلام دستگیر
  • محمود احمد خاں
  • سید شاہ محمد
  • محشر عابدی
  • آفتاب حسن
  • محمد نصیر احمد عثمانی[1]

اشاعت نو

[ترمیم]

متحدہ ہندوستان کی تقسیم کے بعد انجمن ترقی اردو، پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ 1951ء یا 1952ء میں پاکستان سے اس کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔ تب اس کے نگران اعلیٰ مولوی عبد الحق تھے۔ میجر آفتاب حسن رسالے کی ادارت و ترتیب میں پیش پیش تھے۔ مگر ان کا نام رسالے میں بطور ادارتی عملہ کبھی نہیں آیا۔ رسالہ صرف دو سال تک شائع ہوا، بعد ازاں میجر آفتاب حسن اور مولوی عبد الحق کے درمیان شدید اختلافات کی وجہ سے بند ہو گیا۔

میجر آفتاب حسن نے 1955ء میں سائنٹفک سوسائٹی پاکستان قائم کی، اسی سوسائٹی کے زیر سایہ 1956ء میں دو ماہی جدید سائنس کے نام سے رسالہ نکالنا شروع کیا۔ اب کی بار رسالے کی اشاعت بے قاعدہ اور غیر مسلسل رہی۔ 1992ء میں میجر آفتاب کی وفات کے بعد رسالے کی اشاعت پر بدترین اثرات مرتب ہوئے، جدید سائنس کا آخری شمارہ مئی/جون 1998ء میں شائع ہوا۔[2] کتاب مجلاتی صحافت کے ادارتی مسائل کے مطابق ادارہ بڑوں کے لیے دوماہی جدید سائنس، بچوں کے لیے سائنس اور پندرہ روزہ سائنس نامہ لاہور شاخ سے شائع کرتا رہا۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب ششماہی علم و فن، شمارہ 3 و 4، مضمون بعنوان "کیمیائی تالیف"
  2. علیم احمد (2006)۔ "اردو زبان میں عمومی سائنسی جرائد کی عبرت انگیز تاریخ"۔ گلوبل سائنس۔ ج 9 شمارہ 100: 71۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-20 {{حوالہ رسالہ}}: الوسيط غير المعروف |month= تم تجاهله (معاونت)
  3. گوہر نوشاہی، ڈاکٹر (1989)۔ مجلاتی صحافت کے ادارتی مسائل۔ اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔ ص 86۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-21