سائیکلونک گردش
Appearance
سائیکلونک گردش میں کرہ ہوائی کی حرکت سیارے کی حرکت کی سمت ہوتی ہے۔ اگر یہ حرکت سیارے کی حرکت کے مخالف ہو تو اسے ضد سائیکلون گردش کہا جاتا ہے۔ کرہ ارض کی حرکت کے اعتبار سے سائیکلونک گردش اگر شمالی نصف کرے میں ہو تو گھڑیال مخالف اور جنوبی نصف کرے میں گھڑیال موافق ہوتی ہے۔ کسی مقام پر گردش کرنے والی ہوا کی گردش سائیکلونک ہو تو اسے سائیکلون کہتے ہیں۔