سعودی عرب میں تعدد ازواج
سعودی عرب میں تعدد ازواج (انگریزی: Polygamy in Saudi Arabia) کو قانونی تحفظ حاصل ہے، جیسا کہ اسلامی شریعت کے تحت مسلم مردوں کے لیے جائز ہے کہ وہ بہ یک وقت چار تک بیویاں رکھیں، بہ شرطیکہ وہ ان سبھی کے ساتھ مساویانہ سلوک کریں اور اپنی دولت سب میں برابر تقسیم کریں۔
جدید اعداد و شمار
[ترمیم]سعودی عرب کے عمومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں ایک سے تعدد ازواج رکھنے والے شہریوں کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016ء کے دوران ایک سے زاید شادیاں کرنے والے سعودی مردوں کی تعداد نصف ملین سے زائد ہے۔ مزید یہ کہ ایک سے زائد شادیاں کرنے والوں میں 25 سے 49 سال کی عمر مرد سر فہرست ہیں۔ عمر کے مذکورہ حصے میں 73 ہزار 171 افراد نے دو یا زیادہ شادیاں کررکھی ہیں۔ اس کے بعد معمولی فرق کے ساتھ 50 سے 54 سال کی عمر کے 73 ہزار 128 مردوں کی ایک سے زائد شادیوں کا اندراج ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 60 سے 64 سال کی عمر میں ایک سے تین یا چار شادیاں کرنے والے مردوں کی تعداد 16 ہزار 644 درج کی گئی ہے۔ 55 تا 59 سال کے 14 ہزار 634 افراد نے تین شادیاں کی ہیں۔ 45 سے 49 سال کے ایسے مرد جنھوں نے دو شادیاں کی ہیں کی تعداد 63 ہزار 415 ہے جب کہ 20 سے 24 سال کے 869 نوجوانوں نے دوسری شادی کی ہے۔[1]