سولہ سنگار
Appearance
سولہ سنگار وہ سولہ طرح کی آرائش و زینت جو ہندوستان کی عورتوں سے مخصوص اور انتہا کے بناؤ میں داخل ہے۔
عورتوں کی مکمل آرائش کا سازو سامان، وہ آرائش اور زینت کی سولہ چیزیں جو پاک و ہند کی عورتوں سے مخصوص ہیں:
- 1 سرُمہ یا کاجل،
- 2۔ کنگھی چوٹی،
- 3۔ مہندی،
- 4۔ منجن،
- 5۔ مسی،
- 6۔ اُبٹن،
- 7۔ سیندور،
- 8۔ قشفہ یا بندی،
- 9۔ پھولوں کا ہار، گجرے،
- 10۔ گہنے،
- 11۔ کپڑے،
- 12۔ چوڑیاں،
- 13۔ کمر کا زریں پٹکا یا کمر بند جس کے سروں پر گھنگھرو ہوتے ہیں،
- 14۔ سر کا آرائشی زیور،
- 15۔ کان، ناک اور گلے کے زیورات،
- 16۔ ہاتھ پاؤں کے زیورات۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "اردو لغت - Urdu Lughat - سولہ سنگار"۔ 2016-03-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-22