سیر الصحابیات
Appearance
سیر الصحابیات معہ اسوہ صحابیات مولانا سعید انصاری کی بہت اعلیٰ تصنیف ہے۔
اس کتاب میں مصنف نے نے ازواج مطہرات، بنات طاہرات اور اکابر صحابیات کے سوانح زندگی اور ان کے علمی، مذہبی، اخلاقی کارناموں کو مفصل قلمبند کیا ہے۔ کتاب کے آخر میںسید سلیمان ندوی کا مختصر رسالہ"مسلمان عورتوں کی بہادری" کو بھی کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کتاب میں 45 صحابیات کی سوانح عمریاں ہیں جو شرائطِ مذکورہ کے ساتھ لکھی گئی ہیں اور اس بنا پر یہ کتاب فن اسماء الرجال میں داخل ہونے کی بجائے صحابیات کی تاریخ بن گئی ہے۔ جس میں ان کا محاسنِ کمال نظر آتا ہے۔
واقعات کے انتخاب میں خاص احتیاط مدنظر رکھی گئی ہے اور ان کو روایت و درایت کی کسوٹی پر جانچ کر لکھا گیا ہے: جس میں صحابیات کے حالات میں بعض ایسی روایتیں ملیں گی جو مسائلِ فقہ کے معارض ہیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ سیر الصحابیات، سعید انصاری ناشر مشتاق بک کارنر لاہور