مندرجات کا رخ کریں

شمسی رکاوٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شمسی رکاوٹ اس وقت پیدا ہوتی ہے جب سورج زمین اور کسی سیارے یا اجرام فلکی کے درمیان آ جائے۔ زمین سے دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ سورج زمین اور مطلوبہ اجرام فلکی کے درمیان سے گذر رہا ہے۔ اس رکاوٹ کے دوران دوسری جانب موجود خلائی سیاروں کی گفتگو زمین تک نہیں پہنچ پاتی۔

زمین اور مریخ کے درمیان شمسی رکاوٹ

جب ہم مواصلاتی رابطے کی بات کرتے ہیں تو شمسی رکاوٹ اس وقت پیدا ہوتی ہے جب زمین پر سگنل کی وصولی کے مرکزاور مطلوبہ مواصلاتی سیارے کے درمیان سورج آ جاتا ہے۔

مواصلاتی سیارے کو پیش آنے والی شمسی رکاوٹ

[ترمیم]

خود کار طریقے سے زمین کی جانب رخ کرنے والا اینٹنا اس وقت بھٹک سکتا ہے جب زمین کی بجائے سورج اس کے سامنے آ جائے۔ چونکہ سورج کی برقناطیسی شعاعیں زمین سے بھیجی جانے والی شعاعوں کی نسبت انتہائی طاقتور ہوتی ہیں، اس لیے اینٹنا بھٹک جاتا ہے۔ اس کی حالیہ مثال ناسا کی جیٹ پروپلشن لیب کی ہے جنہیں اسی طرح کے ایک واقعے میں مریخ پر موجود کیوراسٹی نامی خلائی گاڑی کو 25 روز کے لیے خودکار کر دینا پڑا تھا۔ اس دوران اس گاڑی کے تمام پرزے خودکار طور پر کام کرتے رہے لیکن اس گاڑی نے اپنی جگہ سے حرکت نہیں کی تھی اور وہ تجربات بھی روک دیے تھے جن کے لیے زمین سے رابطہ لازمی تھا۔

اسی طرح کا ایک اور واقعہ بھی اہم ہوتا ہے جب سورج اور زمین کے درمیان سے کوئی سیارہ گذرے۔ اسے حرکات کہتے ہیں۔

فلپیمائی