مندرجات کا رخ کریں

صدر جاپاروف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صدر جاپاروف
(کرغیز میں: Садыр Нургожо уулу Жапаров ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل= جاپاروف 2021 ء میں
تفصیل= جاپاروف 2021 ء میں

6th کرغیزستان کے صدر
آغاز منصب
28 جنوری 2020 ء
وزیر اعظم آرتیم نوویکوف

(ایکٹنگ)
الوک بیگ ماریپوف
عقل بیگ جاپاروف

طلانت مامائیکوف (ایکٹنگ)
 
مدت منصب
15 اکتوبر 2020ء – 10 نومبر 2020ء

(ایکٹنگ)

وزیر اعظم بذات خود
سورن بے جینبیکوف
طلانت مامائیکوف (ایکٹنگ)
22nd کرغیزستان کے وزیر اعظم
مدت منصب
10 اکتوبر 2020ء – 14 November 2020[ا]
صدر Sooronbay Jeenbekov
Himself
Talant Mamytov (acting)
نائب آرتیم نوویکوف
کوبت بیگ بورونوف
آرتیم نوویکوف (ایکٹنگ)
معلومات شخصیت
پیدائش 6 دسمبر 1968ء (57 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش اعلی ارچہ ریاستی رہائشگاہ
شہریت کرغیزستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 4   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعليم کرغیز۔رشین سلاوک یونی ورسٹی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

صدر نورگوجو جاپاروف (کبھی کبھی، ژاپاروف [sɑ'dɯr nurʁo'd͡ʒo d͡ʒɑ'pɑrof] ; (کرغیز: Садыр Нургожо уулу Жапаров)‏ :پیدائش 6 دسمبر 1968ء) ایک کرغیز سیاست دان ہے جو فی الحال 28 جنوری 2021ء سے کرغزستان کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ صدر سورونبے جین بیکوف کے استعفیٰ کے بعد 2020ء کی عبوری حکومت میں کرغزستان کے قائم مقام وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جین بیکوف کے استعفیٰ کے بعد جاپاروف کرغزستان کے قائم مقام صدر کی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں لیکن 14 نومبر 2020ء کو 2021ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انھوں نے خود استعفیٰ دے دیا، [1] اور ان کی جگہ طلانت مامیتوف قائم مقام صدر منتخب ہوئے۔

جاپاروف نے سپریم کونسل کے لیے منتخب ہونے کے بعد سنہ 2005ء میں ایک ڈپٹی کے طور پر اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا اور سنہ 2007ء سے 2010ء کے کرغیز انقلاب میں کرمان بیک بکائیف کا تختہ الٹنے سے قبل ان کے ماتحت صدارتی انتظامیہ میں خدمات انجام دیں۔ [2] وہاں سے، جاپاروف ایک ڈپٹی کے طور پر واپس آئے جہاں اس نے کمتور کی سونے کی کان کو قومیانے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا اور بشکیک وائٹ ہاؤس پر قبضہ کرنے اور ایک اکیم کو اغوا کرنے کی کوششوں کے دوران کرغیز حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مقبول ریلیاں نکالیں اور بعد میں وہ مقدمے سے بچنے کے لیے 2013ء میں کرغزستان سے فرار ہو گئے۔ جاپاروف 2017ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کرغزستان واپس آئے، جہاں انھیں ان کی سابقہ غیر قانونی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار کر کے 11 سال کے لیے قید کر دیا گیا۔ [3] 2020 کے کرغیز انقلاب کے دوران ان کے حامیوں نے ان کو رہا کروا لیا اور رہائی کے بعد کرغزستان میں ان کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی جیل کی سزا کا وقت کم کر دیا گیا۔ [4]

جاپاروف کی صدارت کو آمرانہ سمجھا جاتا ہے، [5] کیونکہ اس نے عوامی پالیسیوں کو نافذ کیا جس کا مقصد بدعنوانی کا مقابلہ کرنا تھا اور اس مقصد کے لیے اس نے آئینی اور حکومتی نظام کے ریفرنڈم کے ذریعے صدارتی نظام کو دوبارہ متعارف کرایا جس سے ان کے ایگزیکٹو اختیارات میں اضافہ ہوا اور پارلیمنٹ کے اثر و رسوخ کو کم ہو گیا اور ساتھ ہی ساتھ اس نے "عوامی کرولتائی Kurultai یا عوامی پارلیمینٹ متعارف کرائی جس کے نتیجے میں کرغزستان میں جمہوریت کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ [6] [7] کئی اپوزیشن سیاست دانوں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور آزاد میڈیا کو دبانے کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ [8] جاپاروف نے کرغزستان کے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ملٹی ویکٹر خارجہ پالیسی کی پیروی کی اور روس کو یوکرین پر اس کے حملے کے نتیجے میں عائد ہونے والی بین الاقوامی پابندیوں سے بچانے کے لیے مبینہ طور پر حمایت کی۔ [9] ان کے دور میں2021ء اور 2022ء میں کرغزستان-تاجکستان جھڑپیں بھی ہوئیں اور انھوں نے تاجکستان کے ساتھ سرحدی تنازع حل کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Acting: 6 October 2020 – 10 October 2020
  1. "Japarov Appears To Win Kyrgyz Presidential Election, Set To Get Sweeping Powers"۔ RFE/RL۔ 10 جنوری 2021۔ 2021-01-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-10
  2. "Who is Acting President of Kyrgyzstan Sadyr Zhaparov? Here's the Explanation". CABAR.asia (برطانوی انگریزی میں). 22 اکتوبر 2020. Retrieved 2023-10-10.
  3. "Former MP Sadyr Japarov sentenced to 11.5 years in prison". KABAR (انگریزی میں). 2 اگست 2017. Retrieved 2023-10-10.
  4. "Protesters and vigilantes scuffle in Kyrgyz capital as political crisis festers". www.euractiv.com (برطانوی انگریزی میں). 7 اکتوبر 2020. Retrieved 2023-10-10.
  5. Haley Zehrung (31 مئی 2023). "New Wave Authoritarianism in Kyrgyzstan". thediplomat.com (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2023-10-10.
  6. "Kyrgyz president signs new constitution"۔ www.xinhuanet.com۔ 5 مئی 2021۔ 2023-10-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-10-10
  7. "Did Kyrgyzstan turn into an authoritarian state overnight?". openDemocracy (انگریزی میں). 2 نومبر 2022. Retrieved 2023-10-10.
  8. Bruce Pannier (6 دسمبر 2022). "Central Asia in Focus: Kyrgyzstan Cracks Down on Independent Media, Civil Society". RFE/RL (انگریزی میں). Retrieved 2023-10-10.
  9. "Kyrgyzstan Denies Helping Russia Bypass Sanctions". The Defense Post (امریکی انگریزی میں). 21 جولائی 2023. Retrieved 2023-10-10.