مندرجات کا رخ کریں

قومیانا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قومیانا اس عمل کو کہتے ہیں جس کے تحت کوئی حکومت کو نجی ادارے کی کارکردگی کو اپنے تحت لے لے۔ اشتراکی دور میں نہ صرف ادارے بلکہ کئی شعبے قومی یا حکومتی قبضے میں لے لیے گئے تھے کہ بیمہ، ہوائی سفر، بینکاری شعبہ وغیرہ۔ یہ سارے قومیائے گئے تھے۔ تاہم اب جب کہ اشترکیت کا زوال ہو چکا ہے تو کئی ملکوں میں حساس شعبے جیسے کہ فوجی اسلحہ سازی اور نیوکلیائی توانائی کو نجی ملکیت کے لیے کھول دیا ہے۔

بر صغیر کے اہم ممالک جیسے کہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں قومیانے کا عمل کافی شد و مد سے رائج تھا۔ تاہم جدید دور میں ان ممالک میں بھی نجی ملکیت کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ بھارت میں قومیانے کے بر عکس کئی شعبوں میں جیسے کہ بجلی سازی، ٹیلی فون، موبائل، ایئرلائنز میں نجی شعبے کی اہمیت بڑھتی گئی ہے۔ راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈا ایسی پہلی بھارتی طیران گاہ بن چکی ہے جس کی ملکیت کا بڑا حصہ نجی نوعیت پر مشتمل ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔