مندرجات کا رخ کریں

عناصر الخیرات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عناصر الخيرات معروف بدرود معری غیر منقوط مجموعہ درود و سلام کا واحد مجموعہ درود ہے.

مصنف

[ترمیم]

اس کے مصنف حکیم محمد ناصر علی غیاث پوری آروی 1305ھ ہیں.

تعداد درود

[ترمیم]

اس مجموعہ درود پاک میں شامل درود و سلام کی تعداد 4163 ہے جن میں کوئی نقطے والا حرف شامل نہیں تمام کتاب عربی میں ہے اس کے ساتھ تمام درود کااردو ترجمہ بھی موجود ہے

مادہ تاریخ

[ترمیم]

شیخ محمد عبد الکریم کا تحریر کردہ مادہ تاریخ سموئے ہوئے غیر منقوط درود پاک اس طرح ہے

  • اللهم صل وسلم وكرم على محمد المحمود والہ الكرام (1294ھ)[1]
  • یہ کتاب منشی نول کشور لکھنوء سے پہلی بار نومبر 1879ء بمطابق 1296ھ طبع ہوئی

خصوصیت کا خاتمہ

[ترمیم]

اب اسے مکتبہ القادریہ پاکستان سے دوبارہ طبع کیا گیا جس میں اس کی اصل خصوصیت کو ختم کر دیا گیا کیونکہ وہ تمام صیغہ جات درود جو غیر منقوط تھے ان میں ہر درود میں سیدنا و مولانا کا اضافہ کر دیا گیا جو دونوں منقوط ہیں[2]

دیگرتصنیفات

[ترمیم]

حکیم محمد ناصر کی عناصر الخیرات کے علاوہ کئی کتابیں تصنیف کیں ان کے نام یہ ہیں

  • صلوات ناصری
  • مناصر الحسنات
  • عناصر البرکات
  • ناصر اللبیب فی اسماء الحبیب
  • عناصر الشہادتین
  • ناصر العشاق

حوالہ جات

[ترمیم]