مندرجات کا رخ کریں

قباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قباد ساسانیوں کا انیسواں بادشاہ اور نوشیرواں کا باپ تھا۔ اسے فن تعمیر سے بہت دلچسپی تھی۔قباد کے دور میں وزیر سوخرا (والد بزرجمہر) کا بہت عمل دخل تھا جب وہ زیادہ طاقت ور بن گیا تو قباد نے اسے وزیر شاہ پور کی مدد سے قتل کرا دیا ۔قباد کی تخت نشینی کے دس سال بعد مزدک کا ظہور ہوا قباد نے طبرستان میں متعدد عمارتیں بنوائیں، اس کے آٹھ بیٹے تھے جن میں سے نوشیرواں کو شہرت حاصل ہوئی۔اس نے 40 سال حکومت کی اور اس کا انتقال 531ء میں ہوا ۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. تلمیحات حصہ اول صفحہ 176، اقبال اکیڈمی لاہور پاکستان