قبل کیمبری دور
Appearance
قبل کیمبری دور کبھی کبھی مختصر pЄ بھی کہا جاتا ہے، زمین کی تاریخ میں وقت کا سب سے بڑا دورانیہ ہے، جو فایزرک دور سے پہلے تھا، جسے کئی ذیلی ادوار میں ارضیاتی پیمانے سے تقسیم کیا گیا ہے۔ قبل کیمبری دور آج سے 4.6 ارب سال پہلے شروع ہوا اور 57 کروڑ سال پہلے تک جاری رہا۔ یہ تقریبا ڈھائی ارب سال تک جاری۔ آخری 57 کروڑ سال کے حالات تو جدید تحقیق سے کسی حد تک معلوم کیے جا چکے ہیں، لیکن زمین کی گیس اور مائع مادہ سے ٹھوس شکل اختیار کرنے سے بیشتر کے حالات معلوم نہیں ہیں اور نہ ٹھوس زمین پیدا ہونے کے بعد پہلے 3 ارب سال کے وقاعت کا علم ہے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب پوری کائنات ارتقائی مراحل طے کر رہی تھی (جسے یومین کہا گیا ہے) زمین کی سطح محض چٹان تھی۔ زندگی کا سراغ کہیں نہیں ملتا۔ اسے مخفی حیات کا زمانہ بھی کہتے ہیں۔