ماضی سے نفرت
Appearance
ماضی سے نفرت ایک منفی جذبہ ہے جو کوئی شخص اپنی سابقہ زندگی کے بارے میں رکھتا ہے۔ یہ جذبہ یاد ماضی کی عین ضد ہے۔[1] اس جذبے کے تحت ایک شخص اپنی ماضی کی زندگی سے چڑھتا ہے یا اس سے دور بھاگنے اور اس کے آگے آنے کی کوشش کرتا ہے۔ شخصی زندگی میں انتہائی ستائے گئے لوگ، سیاسی اور مذہبی تعصبات اور تنگ نظر کی وجہ سے دوسری جگہ جاکر آباد ہونے والے لوگ اکثر اپنی ماضی کی زندگی کو یاد کرنا ہی نہیں چاہتے۔ وہ ہمیشہ حال اور مستقبل کی سوچنا چاہتے ہیں۔ یہ کوشش زندگی کے سفر کو غیر متزلزل انداز میں جاری و ساری رکھنے کی کوشش ہے۔ اس کے بر عکص اگر لوگ صرف ماضی ہی کے سہارے رہے وہ شاید رجعت پسند ہی بن جائیں گے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ تلخیوں میں پھنس وہ آگے کے بارے میں سوچیں گے بھی نہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]ٌ* انسانی تاریخ
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Martin Bakke-Hansen (Mar 5, 2015)۔ "Nostalgia and Nostophobia: Emotional Memory in Joseph Roth and Herta Muller"۔ $1 میں Devika Sharma۔ Structures of Feeling: Affectivity and the Study of Culture۔ Walter de Gruyter۔ صفحہ: 116–123۔ ISBN 9783110369519۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2018