ماورائے نسائیت
ماورائے نسائیت یا ٹرانس فیمینزم (انگریزی: Transfeminism) کی تعریف اس موضوغ کے ماہر جان کار اور فعالیت پسند ایمی کویاما نے یوں کی ہے: "یہ ایک تحریک ہے جسے مخنث خواتین خود کے لیے چلاتی ہیں تاکہ ان کی آزادی فطری طور پر سبھی خواتین کی آزادی سے جڑ جائے اور یہ اس دائرے کے آگے بھی محیط ہو۔" کویاما اس بات تذکرہ کرتی ہیں کہ یہ دیگر ایل جی بی ٹی، بین جنس اشخاص، مخنث مردوں، غیر مخنث عورتوں، غیر مخنث مردوں اور ان تمام کے لیے بھی کھلی ہے جو مخنث عورتوں کی ضرورتوں کے لیے ہم دردی رکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا مخنث عورتوں سے اتحاد اس زمرے کی آزادی میں معاون ہوگا۔[1] ماورائے نسائیت کو زیادہ عومی طور پر یوں بھی بیان کیا گیا ہے کہ یہ "نسائیت کے لیے ایک ایسا رویہ ہے جو ماورائی سیاست کی معلومات پر مبنی ہے۔"[2] \
شمولیت پسندی کا دعوٰی
[ترمیم]ہیری جوزفین گیلز (Harry Josephine Giles) کے مطابق ماورائے نسائیت ایک شمولیت نظریہ ہے۔ ان کی تعریف ہوں ہے:
” | ماورائے نسائیت صرف ایسی نسائیت نہیں ہے جس میں ماورائی اشخاص شامل ہیں، بلکہ یہ ایک ایسی نسائیت ہے جس میں ماورائی لوگ ہمیشہ سے موجود اور آرام سے رہے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ خصوصی معلوماتی ماورائی لوگ اپنے ساتھ اپنے منفرد تناظر کی پیش کش کو دیگر تناظروں کے ساتھ لائیں۔ ماورائے نسائیت جنسی حد بندی کی دیواروں کو گراکر ایک شانہ بہ شانہ دنیا کی تعمیر کی کوشش ہے۔[3] | “ |
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Emi Koyama۔ "The Transfeminist Manifesto" (PDF)۔ eminism.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-10
- ↑ Laura Erickson-Schroth، مدیر (2014)۔ Trans bodies, trans selves : a resource for the transgender community۔ [S.l.]: Oxford University Press۔ ص 620۔ ISBN:9780199325351
- ↑ F-words: The Many Languages of Transfeminism