مندرجات کا رخ کریں

محرف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علم لسانیات میں محرف (character) سے مراد کسی بھی ایسے نشان (داغ / mark)، علامت (symbole) یا لکیر کی ہوتی ہے کہ جسے کسی زبان میں کوئی مفہوم ادا کرنے کے لیے اختیار کیا گیا ہو، اس تعریف کے مطابق کسی بھی زبان میں استعمال ہونے والے تمام تر حروف، نقاط، اعراب، اعداد، منقوشات (glyphs) اور منقوش ابجد (hieroglyph) تک محرف کے مفہوم میں شامل ہوتے ہیں ؛ کسی بھی تحریری نظام کے تمام تر حروف پر مشتمل ہونے کی نسبت سے اسے محرف کا نام دیا جاتا ہے اور اس کا تلفظ، مَحرَف ادا کیا جاتا ہے جبکہ اس کی جمع مَحَارِف کی جاتی ہے۔ عربی قواعد کی رو سے کسی بھی لفظ کی ابتدا میں میم زبر کا اضافہ اس کے کامل (تمام) ہونے کا مفہوم ادا کرتا ہے، جیسے جمع سے مجمع اور وراثہ سے موراثہ بنایا جاتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محرف بے اعراب لکھا جائے تو اس کو ایک اور عربی اور اردو میں مستعمل لفظ مُحَرِّف (مُحَر + رِف) سے تفریق کرنا ضروری ہے جس کے معنی تحریف کرنے والے کے ہوتے ہیں اور اس مضمون کے عنوان لفظ برائے character یعنی مَحرَف کی طرح، تحریف کرنے والا لفظ مُحَرِّف بھی عربی لفظ، حرف ہی سے بنا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]