مندرجات کا رخ کریں

مشکور علی خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مشکور علی خان ایک ہندوستانی کلاسیکی گلوکار اور استاد ہیں جو 27 فروری 1957 کو پیدا ہوئے۔ وہ کیرانہ گھرانے کے موجودہ خلیفہ ہونے کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ کلاسیکی گویے بھی ہیں۔[1]

مشکور علی خان
معروفیتسنگیت رتن، استاد
پیدائش27 فروری 1957ءکیرانہ، اتر پردیش
پیشےگلوکار، موسیقار
ویب سائٹhttps://www.mashkooralikhan.com/

خاندانی پس منظر

[ترمیم]

ان کے دادا، عبدالکریم خان، جدید کیرانہ گھرانے کے بانیوں میں سے تھے۔ [2]ان کے بزرگوں میں بندے علی خان بین کار، ایک بہت بڑا نام ہوئے ہیں۔ کیرانہ گھرانے کو ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کا سب سے پرانا گھرانہ بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔

پیشہ

[ترمیم]

مشکور علی خان آل انڈیا ریڈیو کے اے گریڈ آرٹسٹ ہیں اور آئی ٹی سی سنگیت ریسرچ اکیڈمی میں کیرانہ گھرانے کی گائیکی پٖڑھانے پر معمور ہیں۔[3]

اعزازات

[ترمیم]

انہیں سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ سمیت کئی بڑے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔[4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Gharana | Ustad Mashkoor Ali Khan" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2024 
  2. Praveen Karadagi۔ "SMA Article: Khan Saheb — Ustad Abdul Karim Khan"۔ www.shankarmahadevanacademy.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2024 
  3. Douglas Sanders (2023-08-30)۔ "Eminent Indian Vocalist Mashkoor Ali Khan | World Music Central" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2024 
  4. MPost (2016-04-27)۔ "Sangeet Natak Akademi announces winners"۔ www.millenniumpost.in (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2024